کنداپور:بینر لگانے کے مسئلے پر دو ہندو تنظیموں کے بیچ تصادم۔ 3زخمی۔ 1کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd December 2017, 1:55 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور2؍دسمبر(ایس او نیوز) کوٹیشور نامی مقام پر ایک تہوار کے سلسلے میں بینر لگانے پر ہندوؤں کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والی تکرار مارپیٹ میں بدل گئی اور اس کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔

کہاجاتا ہے دو الگ الگ تنظیموں سے وابستہ گروہوں میں یہاں کافی عرصے سے آپسی رقابت چل رہی ہے۔ ایک مقامی تہوار سے متعلق جب ایک گروہ اپنا بینر لگایا تو دوسرے گروپ کے نوجوانوں نے جھگڑا کھڑا کردیا۔ بات تو تو میں میں سے آگے بڑھی اور گروہی تصادم میں بدل گئی۔ اس دوران ابھیشیک نامی نوجوان کو سر میں گہری چوٹ آئی جسے منی پال اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج رکھا گیا ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سریدھر اور آدرش نامی نوجوان بھی زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج کنداپورکے اسپتال میں کیا جارہا ہے۔

کنداپور پولیس نے اس تعلق سے کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔