سنگھ پریوار کو ایک جہتی اور بھائی چارگی کی ضرورت نہیں ہے: کنداپور میں سی پی آئی (ایم) کی بائک ریلی اور احتجاجی اجلاس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2017, 9:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کنداپور :24/فروری    (ایس او نیوز) گائے سپلائی ، ڈریس کوڈ، دھرم رکشھناکے متعلق نوجوانوں میں نفرت کے بیج بو کر انہیں غلط راہوں پر ڈال کر سماج کو خراب کرنے کا کام سنگھ پریوار کررہاہے۔ سنگھ پریوار کو بھائی چارگی اور یک جہتی کی ضرور ت نہیں ہے ۔ ان کی غنڈہ گردی سے خوف کھائے بغیر آئیکتا ریلی کو کامیاب بنایا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار سی پی آئی ایم کنداپور کے سکریٹری ایچ ، نرسمہا نے  ظاہر کیا۔

سنگھ پریوارنے منگلورو میں منعقدہونے والی اتحاد ریلی کی مخالفت میں 25فروری کو ہرتال کا اعلان کیا ہے، اور اُلال میں موجود سی پی آئی ایم کے دفتر کو آگ لگائی ہے، شرپسندوں کی کارستانی کی کڑی مذمت میں  کنداپور اور بیندور علاقہ کی طرف سے جمعہ کو کنداپور کے شاستری سرکل پر احتجاجی اجلاس سے وہ خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری طریقے سے منتخب کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین پاکستان سے نہیں آرہے ہیں، انہیں روکنے کاحق کسی کو نہیں ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کرکے اپنا مفاد حاصل کرنےکے لئے سنگھ پریوارکے غنڈہ لیڈر ان کو گرفتار کرکے انہیں سرحد پار کیا جائے۔ سی پی ایم بیندور کے سکریٹری سریش کلاگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمیونسٹوں کے متعلق ہندو تنظیموں کے لیڈران غلط باتوں کو پھیلا رہے ہیں، اگر انہیں امبیڈکرکے لکھے ہوئے دستور پر اعتماد ہوتا تو وہ ایسا نہیں کرتے ، انہوں نے الزام لگایا کہ دستور مخالف کام کرنے والے سنگھ پریوار کے لیڈران ہی حقیقی دیش دروہی ہیں۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری کے شنکر، لیڈران داس بھنڈاری، اشوک ، سنتوش ہیماڑی، راجا ، گنیش کلاگر، منجوناتھ شوگن، راجیش ، روی  وغیرہ موجود تھے۔ اس سے قبل ڈی وائی ایف آئی بیٹاگر دفتر سے کے، شنکر نے بائک ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...