کنداپور : رکن اسمبلی کے مستعفی ہونے اور بی جے پی میں شمولیت کے خلاف کانگریس کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st February 2018, 7:59 PM | ساحلی خبریں |

کنداپوریکم ؍فروری (ایس او نیوز)آزاد رکن اسمبلی ہالاڈی سرینواس شیٹی نے اپنی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شمیولیت کا جو اعلان کیا ہے اس کے خلاف کنداپور شاستری سرکل پر کانگریس کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنی میعاد ختم ہونے سے پہلے اور عوام کے مسائل حل کیے بغیر اچانک اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینا اور پھر بی جے پی میں شامل ہونا شرینواس شیٹی کی خودغرضی اور اپنے ووٹرس کے ساتھ بے وفائی کی علامت ہے۔سرینواس شیٹی نے کنداپور کے عوام کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔

INTUC کے ریاستی صدرراکیش مالّی نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی دَل بدلی ہوتی رہتی ہے ، لیکن یہ جمہوریت کے لئے تباہ کن ہے۔یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ ہالاڈی سرینواس شیٹی نے عوام کے مسائل حل کیے بغیر درمیان میں ہی استعفیٰ دیا ہے جو ان کو ووٹ دے کر منتخب کرنے والوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔اس کے لئے کنداپور کے عوام آئندہ الیکشن میں انہیں ضرور اچھا سبق سکھائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...