کنداپور میں تاجر کے گھر پر چوری۔6لاکھ روپے کے زیورات اورنقدی چوراڑالے گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 1:33 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور20؍مئی (ایس اونیوز) کمباشی بس اسٹانڈ کے قریب واقع ایک تاجر کے گھر میں داخل ہوکر چوروں نے6لاکھ روپے کے زیورات اورنقدی پر ہاتھ صاف کردیا۔

کہا جاتا ہے کہ گھر کا مالک شانتا رام پربھوجو کہ پٹرول بنک کا مالک ہے، اپنے بڑ ے بھائی کے گھر منعقدہ مذہبی تقریب میں شرکت کے لئے گھر والوں کے ساتھ باہر گیا ہوا تھا۔اس پروگرام کے تعلق سے جانکاری رکھنے والے کچھ چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے داخلی دروازے کا قفل توڑدیا اور اندر داخل ہوکر وہاں سے غیر ملکی کرنسی، نقد رقم اور سونے کے زیورات اڑالے گئے، جس کی مالیت کا تخمینہ 6لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔کہتے ہیں کہ چوروں نے گھر کے مال پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد پچھلے دروازے سے راہ فرار اختیار کی ہے۔

ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس ماہرین کی مدد سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی