کنداپور: خطرناک سلسلہ وار لٹیروں کاگروہ پولس کی تحویل میں : پولس کی سرعت پر عوام کی ستائش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd April 2017, 11:03 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور :22/اپریل(ایس اؤنیوز)آنیگوڈہ کی شری ونایک مندر میں ایک بھگت کی بیاگ سے سونے کے زیور چرائے گئے معاملے کو کنداپورکی پولس نے بجلی کی سرعت سے حل کرتے ہوئے خطرناک عادی مجرموں کی ٹیم کو چک مگلور کے قریب موڈگیری میں گرفتارکرنےمیں کامیاب ہوئی ہے۔

گرفتارہ شدہ ملزموں کی شناخت سونور کے راگھویندر(24)اور غوث محی الدین (35)، گدگ کے روی (32)، راجو(35)، نیترا(27)، لکوّا(50)،ہرپن ہلی کے شاردا(30)، داکشایانی (24)، گنگوا(40)، شرتی (26)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس نے کل 10ملزموں پر مشتمل ٹیم کو گرفتارکیا ہے۔ گرفتارشدہ ملزموں سے کل 303گرام سونے کے زیورات، 7،000روپئے نقد اور طوفان سواری کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

جمعرات کی دوپہر بنگلور وکی جیوتی نامی بھگت آنیگوڈہ کی شری ونایک مندر میں درشن کے لئے پہنچیں تھیں۔ مندر میں پوجا کرنے کے بعد منگلارتی کے دوران جیوتی کی وانیٹی بیاگ سے قریب 82گرام وزنی سونے کا زیور چرایا گیا تھا، پوجا اور منگلارتی کے بعد جیوتی نے اپنی بیاگ چک کی تو زیور غائب ہونےپر فوراً کنداپور پولس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کی۔ شکایت درج کرلینے کے بعد کنداپور پولس نے فوری طورپر مندر میں نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیو کا دیکھاتو ایک گروہ مندر کے اندر اور باہر مشتبہ حالت میں گھومتا نظر آیا، پولس نے اسی گروہ پر شبہ جتاتے ہوئے سراغ جٹانے لگی، وڈیو میں دیکھا گیا کہ زیور چرانے کے بعد ٹیم لمحہ بھر میں مندر سے نکل کر جلدی جلدی اپنی طوفان سواری کے ذریعے وہاں سے فرارہوجاتی ہے۔ مندر کے صحن میں موجود ایک مسافر نے گروہ کو مشکوک حالت میں پایا تو ایسے ہی سواری کانمبر نوٹ کرلیا۔ اور جب پولس مندرمیں معاملے کی تلاشی کے لئے پہنچی تو انہیں مسافر نے سواری نمبر دیا جس کی وجہ سے پولس کو ملزموں کی فوری گرفتار ی میں آسانی ہوئی ۔ سواری نمبر لے کر پولس جانچ کرنے لگی تو پتہ چلا کہ یہ سواری گنڈمی ٹول گیٹ سے گزری ہے۔ سواری نمبر کے ذریعے سواری کے مالک کی تلاش میں پولس کی ایک ٹیم ہاویر ی کی طرف روانہ ہوئی ، وہاں سواری مالک سے پولس پوچھ تاچھ کی تو لٹیروں کے متعلق اسے کوئی خبر نہیں تھی ، لیکن ایک ڈرائیور نے پولس کو متعلقہ سواری 15دنوں کے لئے کرایہ پر لئے جانے کی جانکاری دی ۔ سواری مالک کے ذریعے لٹیرے کس مقام پر ہیں اس کی تصدیق کرنے کے بعد پولس کی ایک دوسری ٹیم چوروں کی سواری کا پیچھا کرتے ہوئے چک مگلورو کے قریب موڈگیری میں گرفتارکرلیا۔ عادی مجرموں کے گروہ کے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یہ گروہ چوری کے کئی معاملات میں ملوث ہے، جس کے متعلق کئی پولس تھانوں میں کیس درج ہیں۔ کل 10دنوں کے اندر اس گروہ نے 303گرام وزنی سونے کے زیورات لوٹاہے، ایسے خطرناک گروہ کی گرفتاری پر عوام نے کنداپور پولس کی ستائش کی ہے۔

متعلقہ گروہ کے متعلق پولس ذرائع نے بتایا کہ یہ گروہ عام طورپر چھٹی کے دنوں میں خاندان سمیت سیاحت کے بہانے الگ الگ مندروں میں بھگتوں کے بیاگ وغیرہ سے چوری کرتاہے، یہ گروہ 13اپریل کو گدگ سے نکلاتھا، گوکرن، مرڈیشور، کولور، آنیگوڈہ ، بیلورو، ہلے بیڑو، میسور ، شری رنگ پٹن وغیرہ مقامات کا دورہ کرنےکی جانکاری پوچھ تاچھ کے دوران پولس کو ملی ہے۔ اُڈپی کے ایس پی بال کرشنا اور اے ایس پی وشنووردھن کے حکم پر ڈی وائی ایس پی پروین نائک کی رہنمائی میں پولس سرکل انسپکٹر منجپا ڈی ، کنداپورپی ایس آئی ناصرحسین ، کرایم پی ایس آئی دیوراج اور دیگر عملہ کارروائی میں شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...