کمٹہ سے بی جے پی ٹکٹ کے متوقع امیدوارسورج سونی دہلی میں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2018, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

نئی دہلی/ کمٹہ، 16؍مارچ (ایس او نیوز) کچھ دنوں پہلے غیر قانونی طور پر گائیں لے جانے کے الزام میں بھیڑ نے ہوناورکے قریب بھٹکل کے دو افراد پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، اس معاملے میں پولیس کو مطلوب کمٹہ کے بی جے پی لیڈر اور اسمبلی ٹکٹ کے امیدوار سورج نائک سونی کو دہلی سے گرفتار کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ قتل کی کوشش کے لئے تعزیرات ہندکی دفعہ 307کے تحت پولیس نے تقریباً127افراد پر کیس داخل کررکھا ہے۔ چند کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور بہت سارے لوگ روپوش ہوگئے ہیں۔پولیس کو مطلوب ملزمین میں سورج سونی کا نام بھی شامل تھا۔پولیس کی اس کارروائی کے خلاف ہندوتوا حامی تنظیموں نے آواز اٹھاتے ہوئے گرفتاریوں کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا تھااور بصورت دیگر زبردست احتجاج کی دھمکی دے رکھی تھی۔

اسی دوران پتہ چلا ہے کہ سورج سونی پارٹی کے کسی کام سے دہلی کے لئے گیاہوا تھا،لیکن پولیس نے اسے دہلی نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیا ہے۔گزشتہ اسمبلی الیکشن میں سونی بی جے پی کا امیدوار تھا مگر وہ انتخاب ہار گیا تھا۔اس مرتبہ بھی سونی کمٹہ سے بی جے پی کا متوقع امیدوار ہے۔

سورج کی گرفتاری کی خبرعام ہوتے ہی فیس بک پر اپیل جاری کی گئی ہے کہ کل صبح 9بجے بی جے پی کے تمام کارکنان کمٹہ میں پارٹی دفتر کے پاس جمع ہوجائیں۔ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مقامی طور پر بی جے پی کا اگلا اقدام کیا ہوگا۔

اس دوران ان کی زوجہ ، ضلع پنچایت ممبر وینا سور ج نائک نے شوہر کی گرفتاری پر سخت اعتراض کرتےہوئے بیان جاری کیا ہے کہ  صرف موبائیل لوکیشن  کی بنیاد پر 307کا کیس درج کرتےہوئے میرے شوہر کو گرفتارکیاگیا ہے۔ بے وجہ کیس درج کئےجانے پر ان کی بیوی نے بے اطمینانی کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔