بھٹکل تعلقہ پنچایت نائب صدر کی رکنیت منسوخ ؛ تحصیلدار کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th April 2017, 1:50 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27؍اپریل (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ پنچایت نائب صدر کے طورپر منتخب رادھا اشوک وئیدیا کی رکنیت کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی ) سرٹفکیٹ کے مسئلے پر کمٹہ تحصیلدار کی جانب سے باطل قرار دینے کی بات سامنے آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق رادھا اشوک وئیدیا کا مائیکہ کمٹہ کے گوجر گلّی علاقے میں ہے۔ گزشتہ پندرہ سال قبل رادھا کی شادی بھٹکل میں ہوئی تھی۔ لیکن اس سے قبل ہی رادھا نے کمٹہ تحصیلدار سے اپنی ذات سرٹفکیٹ ایس ٹی کے طور پر بنوالی تھی۔پتہ چلا ہے کہ اب کمٹہ کے موجودہ تحصیلدار نے منڈلّی گرام پنچایت کی رکن اور تعلقہ پنچایت کی نائب صدر کے عہدے پر فائز رادھااشوک وئیدیا کو ایس ٹی سرٹی فیکیٹ کو جانچ کے لئے پیش کرنے کا نوٹس دیاتھا۔ مگر اس نے اس نوٹس کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور کمٹہ تحصیلدار کے سامنے اپنی سرٹی فکیٹ جانچ کے لئے پیش نہیں کی۔

جب رادھا کی طرف سے اس معاملے میں تعاون نہیں کیا گیا تو ضلع ڈپٹی کمشنرایس ایس نکول کی ہدایت پر کمٹہ تحصیلدار میگھ راج نے رادھا کا ایس ٹی ذات سرٹفکیٹ منسوخ کردیا جس سے گرام پنچایت اور تعلقہ پنچایت سے رادھا کی رکنیت باطل قرارپائی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رادھا اشوک وئیدیا نے اس معاملے میں ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔