کمٹہ : آئس کریم فیکٹری میں کرنٹ شاک سے نوجوان لڑکی ہلاک
کمٹہ :23/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے چترگی نیچرل آئس کریم فیکٹری میں ایک عورت کرنٹ شاک لگنے سے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دھاریشور کی مکین بے بی ناگپا امبیگا (23)ہی وہ مہلوکہ جو فیکٹری میں موت کی نیند سوگئی ۔
بتایاجاتاہے کہ صبح 10بجے کے قریب فریج کا دروازہ کھولنے کے دوران بجلی کا شاک لگنے سے وہیں جائے وقوع پر موت واقع ہوئی۔ آئس کریم فیکٹری کی لاپرواہی سےہی یہ حادثہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔معاملے کو لےکر کمٹہ پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔