تلاری گھاٹ پر دو لاشوں کے باقیات برآمد؛ کمٹہ کے دونوں لاپتہ بھائیوں کی لاشوں کا شبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 6:40 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 10؍جنوری (ایس او نیوز) گزشتہ سال24 نومبرکوکولہا پور مہاراشٹرا کی طرف جاتے ہوئے لوہے کے سامان سے لدے ہوئے ٹرک کے ساتھ ڈرائیور اور کلینر کے غائب ہونے کا معمہ تلاری گھاٹ پر دو لاشوں کے باقیات ملنے کے بعد حل ہوتا نظر آرہا ہے۔

خیال رہے کمٹہ سنتے گولی کے رہنے والے ڈرائیور محمد اسحاق قادر صاب (24سال)اور کلینر ریحان محی الدین صاب(20سال) لوہے کا مال بھرے ہوئے ٹرک کے ساتھ لاپتہ ہوگئے تھے۔ ٹرک کے مالک کو شک ہوگیا تھا کہ ان دونوں نے لدا ہوا ٹرک کولہا پور مہاراشٹرا کی طرف لے جانے کے بجائے خود ہی ٹرک کے ساتھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔اس تعلق سے کمٹہ پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروادی گئی تھی۔ان دونوں کے گھر والوں کو ان پر پورا بھروسہ تھا کہ وہ اس قسم کی دھوکہ دہی نہیں کریں گے۔ مگر ان کے واپس نہ لوٹنے اورموبائل فون بند رہنے کی وجہ سے وہ بھی کسی نتیجے پر پہنچ نہیں پارہے تھے اور کسی برے انجام سے گھبرا رہے تھے۔

لیکن تلاری گھاٹ پر دو لاشوں کی باقیات ملنے کے بعدکمٹہ پولیس سرکل انسپکٹر سنتوش شیٹی نے بتایا کہ شبہ ہے کہ یہ لاشیں ریحان اور اسحاق کی ہیں ، اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ شناخت کے لئے کمٹہ سے ان دونوں کے خاندان والے مہاراشٹرا گئے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل مہاراشٹرا میں خالی لاری کا پتہ چل گیا تھا مگر ڈرائیور اور کلینر کی ہنوز تلاش جاری تھی۔ پولس کو شبہ ہے کہ لدے ہوئے سامان کو لوٹنے کے لئے ہی ان دونوں کا قتل کیا گیا ہے۔ مزید چھان بین کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ لگنے کی امید ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔