کمٹہ پہاڑی پر مِنی ایئر پورٹ کے لئے جگہ کی نشاندہی۔۔۔ تین کیلو میٹر لمبا اور تین سو میٹر چوڑا ہوگا رن وے

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2017, 12:26 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ :23/مارچ(ایس اؤ نیوز)کچھ دن قبل ساحل آن لائن نے اپنے قارئین کو خبر دی تھی کہ ریاستی بجٹ میں اترکنڑا ضلع کو منطورکردہ ائیر اسٹریپ کمٹہ کے مورور پہاڑ پر تعمیرہوگی۔ اسی کے فالو اپ کے تحت ائیر اسٹریپ کی تعمیر ات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی افسران پر مشتمل ایک ٹیم مورو ر پہاڑ ی پر پہنچ کر جگہ کا معائنہ کیا ہے،  جس کے ساتھ ہی  ایئر پورٹ کی تعمیر کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔موصولہ رپورٹ کے مطابق تحویل اراضی کے خصوصی ضلع کمشنر سداشیو پربھو کی قیادت میں ایک ٹیم نے کمٹہ کی مورور پہاڑی پر مجوزہ مِنی سوِل ایئر پورٹ کے لئے مجوزہ زمین کا معائنہ کیا ہے۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی ڈی سی سداشیو پربھو نے بتایا  کہ ریاستی صنعتی اور بنیادی سہولتوں کے کارپوریشن کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کے مطابق اس منی ایئر پورٹ کے لئے ضروری زمین کی نشاندہی سیٹلائٹ کے ذریعے کرلی گئی ہے۔ جس کا رقبہ 60ایکڑ ہے۔ اس میں رن وے کی لمبائی 3کیلو میٹر اور چوڑائی 300میٹر ہوگی ۔

مسٹر پربھو نے کہا کہ اس منی ایئر پورٹ کے لئے کئی مقامات پرمعائنہ کیا جاچکا ہے مگر سب سے زیادہ مناسب جگہ کے طور پر مورور پہاڑی کو چُنا گیا ہے، کیونکہ ایئر پورٹ سے متعلقہ دیگر تمام تعمیرات کے یہاں 300ایکڑ سے زیادہ بہترین زمین دستیاب ہے۔اس معائنے کے بعد سول ایوی ایشن(شہری ہوابازی) کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم اس مقام کا معائنہ کرے گی اور قطعی فیصلہ کرے گی۔ابتدائی رپورٹ کے بعد جنگلاتی زمین کو اس مقصد کے لئے حاصل کرنا ہوگا، جس کے لئے مرکزی سرکار کی طرف سے ضروری اقدام کیا جانا ہوتا ہے۔اس منصوبے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا ضروری جائزہ ریاستی محکمہ کی طرف سے لیا گیا ہے اور اس منصوبے کے لئے نجی زمین کو تحویل میں لینے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں گے ۔

بعض ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس منی ایئر پورٹ کے لئے کمٹہ مورور سڑک کو دوسری طرف منتقل کیا جائے گا اور کچھ حد تک نجی زمینات کو بھی تحویل میں لیا جائے گا۔کیونکہ منصوبے کے مطابق جہاں رن وے تعمیر کیا جانے والا ہے اسی مقام پر فی الحال کمٹہ مورور سڑک اور نجی اراضی موجود ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔