کمٹہ ۔ سرسی سڑک مکمل بند ؟:قومی شاہراہ تعمیری کام نومبر سے شروع ہونے کے امکانات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th September 2018, 6:06 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ/سرسی:12/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ملناڈ اور ساحل کو جوڑنے والی اہم کڑی کے طورپر معروف سرسی۔ کمٹہ سڑک پر اگلے چند دنوں میں سواریوں کی نقل وحمل مکمل طورپر بند ہوجائے گی۔ وجہ یہ ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے علاقے کے عوام کی دیرینہ مانگ کمٹہ۔ سرسی روڈ کو قومی شاہراہ میں منتقل کرنے کاکام نومبر سے شروع کرنےو الی ہے۔ جس کے لئے وہ ضلع ڈی سی کے حکم کے انتظارمیں ہیں۔ فی الحال  کمٹہ ۔ سرسی سڑک کو پی ڈبلیو ڈی محکمہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو منتقل کیا ہے۔

محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے این ایچ اے کو منتقل کئے جانے کے بعداب  این ایچ اے کے افسران  سڑک تعمیر کام  کے لئے اترکنڑا ڈپٹی کمشنر کی منظوری کے انتظار میں ہیں۔ ڈی سی کی اجازت ملتے ہی قومی شاہراہ میں منتقلی کاکام شروع ہوجائے گا۔ جس کے نتیجےمیں سرسی شہر  کمٹہ ،انکولہ اور کاروار سے کافی دور ہونے کے علاوہ عوام کے لئے پریشانی کا باعث بھی ہوگا۔ کمٹہ ۔ سرسی شاہراہ کو قومی شاہراہ کی منتقلی علاقے کے عوام کا  ایک دیرینہ خواب رہاہے، امکان ہے کہ شاہراہ تعمیر کاکام نومبر سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں این ایچ اے کے افسران نے ضلع ڈی سی کو خط لکھتے ہوئے کمٹہ ۔ سرسی سڑک کو 18مہینے بند رکھنےکی اجازت طلب کی ہے۔

کمٹہ اور سرسی کی دوری قریب 60کلومیٹر بتائی جارہی ہے جس کواندازاً370کروڑ روپیوں کی لاگت سے  قومی شاہراہ میں منتقل کیا جائے گا۔شاہراہ کا تعمیری کام ماہ نومبر سے شروع ہوگا، کام مکمل ہونے تک سڑک بند کرکے سہولت مہیا کرنے اتھارٹی نے ڈی سی کو خط لکھا ہے۔ ضلع ڈی سی 18نے ماہ کمٹہ ۔سرسی راستے کو بند کرنے والی درخواست کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ آب پاشی، محکمہ نقل و حمل ، محکمہ پولس سمیت کئی محکمہ جات سے رائے مانگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جب سڑک بند کی جائے تو اس دوران متبادل انتظامات ، عوام کودرپیش مشکلات جیسے مسائل پر محکمہ جات کی رپورٹ مانگی گئی ہے ، ان رپورٹوں کی بنیاد پر ڈی سی ، اتھارٹی کو اپنا جواب ارسال کرنے کی جانکاری ملی ہے۔

اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ دار کرنل جانباس نے اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کمٹہ ۔ سرسی روڈ بند کرنے کی منظوری  کے لئے ڈی سی کو خط  لکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑک کی توسیع کے لئے ضروری فاریسٹ  اور ہیسکام محکمہ جات کے کاموں کےلئے بھی اجازت طلب کی گئی ہے۔  نومبر کے مہینے سے کام شروع کرنے کی امید لئے ڈی سی کے حکم نامہ کے انتظار میں رہنے کی بات کہی۔ کرنل جانباس نے بتایا کہ کمٹہ سے دیگر علاقوں کوجانےکے لئے متبادل راہوں کی جانکاری بھی دی گئی ہے۔ اب مقامی عوام سے بس، سواریوں کی آنے اور جانے کے لئے گفتگو کرنے کے بعد متبادل انتظام کیا جائے گا۔ کمٹہ ۔ سرسی سڑک بند ہونے پر صرف کمٹہ نہیں بلکہ کاروار، انکولہ، بھٹکل ، منگلورو کی طرف جانے والی سواریوں کو بھی لازماً پریشانی ہوگی۔ کاروار ،انکولہ اور دیگر مقامات کو جانےو الوں کے لئے یلاپور سے اور کمٹہ جانے والوں کو سداپور بڈال گھاٹ سے جانے کے لئے متبادل کے طورپر سفارش کئے جانے کی جانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔