سرسی ۔کمٹہ قومی شاہراہ تعمیر کے لئے سروے کام شروع : آراین ایس اور گایتری کنسٹرکشن کمپنیوں کو ٹھیکہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th October 2018, 8:22 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:16/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ریاستی  شاہراہ کو قومی شاہراہ میں منتقل کرنے سرسی ۔کمٹہ سڑک کاآج سے سروے شروع ہوتے ہی عوام میں تجسس دیکھا جارہاہے۔

نومبر کے آخر میں شروع ہونے والے تعمیری کام کے لئے آر این شٹی کمپنی نے پیر سے سروے کام شروع کردیا ہے۔ شہر میں جہاں تہاں کیمرہ لے کر سروے کرتے عملے کو دیکھا گیا۔ سروے کاکام جلد ی مکمل کرنے کےلئے کہے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

قومی شاہراہ اتھارٹی کے ذریعے سرسی سےکمٹہ تک 60کلومیٹر سڑک کاآر این ایس اور گایتری کنسٹرکشن کمپنیوں کو مشترکہ ٹھیکہ دیا گیا ہے نومبر کے آخر تک کام شروع کرنے کہاگیا ہے۔ کام کی شروعات کو دیکھتے ہوئے قومی ہائی وے اتھارٹی نے سرسی ۔کمٹہ روڈ کو بند کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ چکی ہے ، مگر ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔

اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ملی اطلاعات کے مطابق سرسی کمٹہ روڈ پر ٹرافک پر پابندی عائد کرنےسے پہلے متبادل راستوں کا انتظام کرنا اور اس کےمتعلق  ٹرافک، پولس اور آب پاشی محکمہ جات سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد حکم نامہ جاری کیاجائے گا۔ اتھارٹی نے کمپنیوں سے کہاہے کہ وہ نومبر آخر تک کام شروع کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...