کمٹہ :سرکاری ملازمین نے کتورچنما باغ میں دوبارہ جان ڈالی : گندگی کو دور کرتے ہوئے پاکیزہ گھر بنایا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd October 2017, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:22/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)شہر کے قومی شاہراہ سے متصل قریب 2ایکڑ زمین پر پھیلے کتور چنما باغ کی سرکاری ملازمین نے پاکی صفائی کرتے ہوئے باغ کو ایک نیا روپ دیاہے۔ مختلف محکمہ جات کے عملے نے پسینہ بہاتے ہوئے کانٹے ،جھاڑیاں اورڈھیر سارا کچر ا صاف کرکے سیر و تفریح کے لئے بہترین انداز میں موزوں بنایا ہے۔

چنما باغ کے ایک جگہ پر پچھلے کچھ برسوں سے بلدیہ کی عمارت تعمیر کی جارہی تھی جو حال ہی میں مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح ہوچکا ہے۔ لیکن روزانہ سیکڑوں لوگ بلدیہ کو آتےجاتے رہتے ہیں اسی عمارت سےمتصل باغ گندگی سے بھرا پڑا تھا۔ حالیہ دنوں منائی گئی سوچھیتا مہم کے دوران کچھ دن پہلے تبادلہ ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رمیش کلسد کے دور میں باغ صفائی کو جاری کیا تھا ، شہر میں موجود ہر محکمہ کے قریب 200سے زائد سرکاری عملے نے صبح 7بجے سے 9بجے تک باغ کی صفائی کرنےکے نتیجے میں باغ میں نئی جان آئی ہے۔ اس سے قبل باغ میں اتنی جھاڑیاں اور کانٹوں کے درخت اگ گئے تھے کہ باغ سے پڑوس کی بلدیہ عمارت بھی نظر نہیں آتی تھی ۔ باغ میں ہی ایک کنارے باغ کے تمام کچرے کو جمع کرکے کھاد تیار کرکے دوبارہ باغ کے لئے استعمال کئے جانے کا انتظام بھی یہیں کئے جانے کی جانکاری بلدیہ کے ایک عملے نے دی۔

بلدیہ کے ماحولیاتی انجنئیر ناگیندر گاؤنکر نے سوچھیتا کے متعلق بتایا کہ کتورچنما باغ کے علاوہ شہر کے وویک نگر کا باغ، چترگی اور زرعی بازار کے قریب موجود شمشان کو بھی پاک صاف کیا گیا ہے۔ ہمارے کا م کو دیکھتےہوئے کئی اساتذہ اور طلبا نے بھی قومی شاہراہ کناروں کو پاک صاف کرنے میں تعاون کیا ہے۔ باغ کے لئے رقم منظور ہوئی ہے جس سے باغ میں بچوں کے لئے کھیلنے کے اشیاء، کھلا جم، مختلف پھولوں کے لئے خرچ کئے جانےکی جانکاری دی ۔ اسی طرح باغ میں داخلے کے لئے مناسب فیس طئے کرتے ہوئے باغ کی صفائی کو ترجیح دئیے جانے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔