کمٹہ: چیتے اور بلی کے چمڑوں کی غیر قانونی سپلائی :6ملزمان گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th October 2018, 6:46 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ: 30؍اکتوبر (ایس او نیوز) چیتے کا چمڑا اور دانتوں کی غیر قانونی سپلائی معاملے کو لے کر فاریسٹ افسران نے تعلقہ کے 6 لوگوں کو مورور نامی مقام پر گرفتار کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملزموں کی شناخت کمٹہ کے مکین شری دھر ناگیش بھنڈاری کلبھاگ،رام چندر کوپرو گوڈا بگون ، مہیش گوڈا بگون، ایشور گوڈا مورور، اشوک رتنا کر بھنڈاری اور راجو ہونپا نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق   3اکتوبر کو چیتے کا چمڑا اور دانتوں کی سپلائی کے الزام میں گرفتار کملیش ایشور نائک کا ملزموں نے تعاون کیا تھا۔ فاریسٹ افسران نے اسی معاملے کو لے کر27 اکتوبر کو انکولہ بس اسٹانڈ پر ابھیشیک دنیکر نائک کو گرفتارکیا تھا۔ فاریسٹ افسران نے ابھیشک کی طرف سے دی گئی جانکاری کےتحت کمٹہ تعلقہ بھر میں اپنا جال بچھا کر تفتیش شروع کی تو یہ 6لوگوں کی ٹیم بھی معاملےمیں ملوث ہونے کا پتہ چلتے ہی فاریسٹ افسران نے فوری طورپر 6ملزموں کو دبوچ لیا۔ ملزموں کے گھروں میں  چیتے اور بلی کے چمڑے  بھی پائے گئے۔ چمڑوں کو اپنی تحویل میں لےکر افسران الگ سے کیس درج کرلیا ہے۔  ہوناور کے ڈی ایف اؤ وسنت ریڈی کی رہنمائی میں معاون افسر پروین بسرور اور رنگناتھ کے ساتھ فاریسٹ عملہ کارروائی میں شریک تھا۔

موصولہ اطلاع کےطورپر چیتے ، جنگلی بلی ، شیر جیسے جانوروں کے چمڑوں کی بہت مانگ ہے۔ ایک ایک چمڑا 10-10لاکھ روپئے میں خریدنے والے موجود ہیں، ان چمڑوں کا خاص کر استعمال غلط کاموں میں استعمال کرنےکی بات کہی جارہی ہے۔ خزانوں اور دفینوں کی تلاش کرنے والے انہی چمڑوں پر بیٹھ کر گیان وغیرہ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ ان چمڑوں اور دانتوں کو بیرونی ممالک رفت کئے جانے اور وہاں انہی چمڑوں سے ویاگرا جیسی دوائیاں تیار کرنے کی خبریں ہیں۔انہی وجوہات کی بنا پر چور بازار میں ان چمڑوں کی بڑی قیمت بتائی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی