کمٹہ:پابندی کے باوجود بغیر کسی رکاوٹ کے غیر قانونی ریت سپلائی جاری:معاملے میں افسران بھی ملوث ہونے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd August 2017, 6:35 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:23اگست (ایس اؤنیوز)ریت سپلائی پر پابندی عائد ہونےکے باوجود افسران کی شمولیت کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ریت سپلائی جاری رہنے کا پتہ چلاہے۔

تعلقہ کے ہیگڈے اور ماسور نامی مقامات پر بے دریغ ریت سپلائی جاری ہے، 407سواریوں ، آٹو رکشاکے ذریعے غیر قانونی طورپر ریت سپلائی ہورہی ہے، پابندی کے باوجود کسی خوف کے بغیر آزادانہ طورپر ہر طرف ریت سپلائی دیکھی گئی ہے۔ یہاں صرف ریت کی چوری نہیں ہورہی ہے بلکہ ریت خریدنے والوں سے دوگنا رقم لی جارہی ہے۔ ایک 407لاری کے لئے 5000روپئے اور ایک آٹو رکشا کے لئے 2000 روپئے وصول کئے جارہے ہیں، یہ سب جاری رہتے افسران گہری نیند میں ہیں۔

صبح سویرے 4بجے ریت چوروں کا کام شروع ہوتاہے تو دیر رات تک غیر قانونی ریت سپلائی ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ شاید ریت چوربڑے چالاک ہیں کیونکہ جب افسران ہی ریت سپلائی کرنےو الوں کاساتھ دے رہے ہوں اسی وقت جتناہاتھ صاف کرنا کرلیں تو بہتر ہے۔

ریت سپلائی سواریوں کے ذریعے سڑک پوری برباد ہوگئی ہے، دیہی عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری طورپر غیر قانونی ریت سپلائی روکی جائے، غریبوں کو آشریہ منصوبے کے گھروں کی تعمیر کے لئے ریت نہیں مل رہی ہے، ایسے میں حددرجہ ریت سپلائی کا ہونا تعجب خیز ہے، اور انہوں نے بتایا کہ ہم غریب ہیں منہ مانگی قیمت دےکر ریت نہیں خرید سکتے۔ معاملے کو لےکر کئی ایک سنجیدہ شہریوں نے افسران سے شکایت کی تو اس کا حل تلاش کرنے کے بجائے ریت چور دوسرے دن سے ہی شکایت کردہ افراد کو ہراساں کرنےکی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ان ریت چوروں کو شکایت کردہ افراد کی شناخت بتانےوالا کون ہے؟ عوام افسران کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان کے سوا اور کون ہوسکتاہے۔ افسران کی بے توجہی اور رشوت خوری پر اعلیٰ افسران کی خاموشی سے کیا ہم یہ سمجھیں کہ اعلیٰ افسران بھی پس پردہ اس کی حمایت کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔