کمٹہ کے ایک مکان میں چوری کی واردات :لاکھوں روپئے کے زیورات لے کر لٹیرے فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th April 2017, 9:12 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ:24/اپریل(ایس اؤنیوز) شہر کے ایس سی /ایس ٹی کالونی روڈ کے بی ایس این ایل ٹاور کے قریب گھرکا تالہ  توڑ کر لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اور نقد رقم لوٹ کر لٹیرے فرار ہونے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا ہے ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گھر کی مالکہ استانی سنندا سبرایا نائک جمعہ کو اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں چلی گئی تھی، جس کا لٹیروں نے فائدہ اُٹھایا اور گھر کا قفل توڑ کر اندر گھستے ہوئے  الماری میں موجود سونے کے زیورات اور نقد رقم لوٹنے کے علاوہ کرایہ دار منجوناتھ شٹی کے گھر سے بھی زیورات اور نقد لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

سنندا نائک کے گھر سے 20گرام وزنی سونے کی نیکلیس، 6گرام وزنی آویزے سمیت کل 26گرام وزنی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، جس کی مالیت قریب 72ہزار روپئے لگائی گئی ہے۔لُٹیروں نے الماری کے اندر سے 5 ہزار روپئے نقد اور 3.5ہزارروپیوں کی ایک واچ پر بھی ہاتھ صاف کرلیا ہے۔

 کرایہ دار منجوناتھ شٹی کے گھر سے 1ہیرے کی نتھنی ، 3جوڑ آویزے، 1براسلیٹ، 2لاکیٹ سمیت 15گرام وزنی یعنی 45ہزار روپئے مالیت کے زیورات سمیت 3ہزار نقد رقم اور 3ہزار روپئے قیمت کی ایک واچ۔ جملہ 1.17لاکھ روپئے مالیت کی چوری ہوئی ہے

گھروالے اتوار کی صبح جب واپس لوٹے تو گھر کا تالہ ٹوٹا ہوا پایا گیا، چوری ہونے کا پتہ چلتے ہی فوری طورپر پولس کو اطلاع دی گئی ۔ جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد پولس نے ضروری جانکاری حاصل کی اور کمٹہ پولس تھانہ میں کیس درج کرلیا

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...