کمٹہ پنچایت صدر کے خلاف سوال اُٹھانے پر پنچایت ممبر کی دکان پر حملہ؛ دکان منہدم، مزدور پر جان لیوا حملہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th May 2017, 4:00 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ:30/مئی (ایس اؤ نیوز )گرام پنچایت میں جاری بد عنوانیوں کے متعلق اسی گرام پنچایت کے ایک ممبر نے ضلع ڈپٹی کمشنر کو شکایت کرنے پرناراض  گرام پنچایت صدر کے بھائیوں نے متعلقہ ممبر سے منسلک مزدور پر جان لیوا حملہ کرنے کا واقعہ کمٹہ تعلقہ ہولنگدے دیہات میں آج منگل کو  پیش آیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہولنگد ے گرام پنچایت کے صدر راگھویندر پٹگار کے بھائی تکارام پٹگار اورچچا ایشور پٹگار نے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے پنچایت کے ممبر ماروتی شیٹھ کی دکان کے مزدور پر جان لیوا حملہ کیا۔ بتایا جارہاہے کہ ہولنگدے پنچایت میں بدعنوانی کا دور دورہ تھا ہر کوئی اپنی جگہ خاموش تھا کوئی پوچھ نہیں رہاتھا تو پنچایت کے ممبر ماروتی شیٹھ نے پنچایت میں جاری بدعنوانی کے متعلق نہ صرف سوال کیا بلکہ پوری تفصیل ضلع ڈی سی کو لکھ بھیجی۔ماروتی نے شکایت میں کہا کہ پنچایت صدر نے متاثرین کی زمین کو اتی کرم کرتے ہوئے اپنا مکان تعمیر کیا ہے۔الزام لگایا گیا ہے کہ ماروتی نے جب  پورے ثبوتوں کے ساتھ اپنی بات افسران تک پہنچائی تو مشتعل پنچایت صدر نے اپنے بھائی اور چچا کے ذریعے جان لیوا حملہ کروایا۔

بتایا گیا ہے کہ  پنچایت کے صدر کے بھائی اورچچا نے ماروتی شیٹھ پر حملے کا اراہ لے کر اس کی کشن کی دکان پر پہنچے  اور  دکان کو پوری طرح منہدم کرنے کے بعد دکان کے باہر سوئے ہوئے مزدور گنیش پٹگار پر بلیڈ سے حملہ کرتے ہوئے جان لینے کی کوشش کی۔ معاملے کو لے کر کمٹہ پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...