کمٹہ :دھان کی فصل کو جنگلی سوروں کاخطرہ :کھیتوں کی نگرانی کے لئے کسان سکیورٹی گارڈ بننے پر مجبور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th October 2017, 6:50 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:13/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)اپنی کڑی محنت اور جانفشانی سے کھیتوں میں بوئی گئی دھان فصل بن کر تیار ہونے کو ہے۔ کونپلیں پھوٹنےکو ہیں، کسان بڑی امیدبھری نظریں لے کر دھان کی فصل کے انتظار میں ہے ، ایسے وقت میں ہی جنگلی سور کھیتوں میں گھس کر فصل برباد کرنےکے اندیشے ظاہر ہونے سے کسان پریشان ہوکر رات رات جاگ کر حفاظتی دستوں کاکام انجام دے رہے ہیں۔

کھیتوں میں دن بھر کوئی نہ کوئی موجود رہ کر فصل کی نگرانی کی جاتی ہے۔دن بھر کی تھکان کو دور کرنے کسان رات کو جیسے ہی گھر پہنچتاہے تو جنگلی سور رات کے اوقات میں ہی کھیتوں میں گھس کر فصل کو نقصان پہنچاتے رہتےہیں ، جس کے پیش نظراب کسان رات میں بھی کھیتوں میں موجود رہتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کاکام کرنےپر مجبورہیں۔ ادھر کچھ سالوں سے جنگلی سوروں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہواہے۔ ایک ایسے وقت میں جب دھان کی کونپلیں پھوٹنے کو ہیں، جنگلی سور دھاوا بولتے ہیں تو پورے سال کی محنت برباد ہونے کا خطرہ ہے۔ اسی کشمکش میں کسان رات بھر کھیتوں میں گزارہ کررہے ہیں۔

تعلقہ کے مدگونی ، ہنی مٹھ، ہولنگدے، کڈلے ، باڑ ، جیشٹھ پور، کاگال، اگھناشنی ، کوجلی ، کونلی ، مورور، سنتے گولی ، سانتگل ایسے کئی ایک موضعات میں جنگلی سوروں سے دھان کی فصل کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ علاقے کے تمام کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ہماری فصلوں کی حفاظت کے لئے حکومت کوئی انتظام کرے۔ اس سلسلے میں کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ سے درخواست کی گئی تو بھی کوئی فائدہ نہیں ہواہے۔ اب کسان اپنےقدیم طریقے کو اپناتے ہوئے فصلوں کی حفاظت کے لئے مجبورہیں۔ کھیتوں کے درمیان 4کھمبوں کو نصب کرکے اونچائی پر لکڑی کے تختوں کو بچھاکر بیٹھنے اور سونے کے لئے کچھ جگہ بنائی جائے گی جہاں ایک یا دو لوگوں کے جگہ ہوتی ہے وہیں بیٹھ کر جنگلی سوروں کو بیاٹری کی روشنی یا چیخ پکار کرتےہوئے بھگایا جاتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...