کمٹہ میں پی یو دوم کے طالب العلم کی خودکشی؛ امتحانی خوف سے خودکشی کا شبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2017, 12:45 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ :22/مارچ(ایس اؤ نیوز)  تعلقہ کے الویکوڑی میں پی یو دوم کے ایک طالب العلم کی لاش اُسی کے مکان میں لٹکتی ہوئی پائی گئی، جس کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ اُس نے خودکشی کی ہے۔ مہلوک کی شناخت گوتم کرشنا شٹیگار (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ڈاکٹر اے ایم بالیگا کامرس کالج میں پی یو سی دوم کا طالب العلم تھا۔ ذرائع کے مطابق گوتم کے والد کرشنا شٹیگار کا تعلق کنداپور سے ہے،  مگر وہ کمٹہ کے الویکوڑی میں مقیم تھے۔

خودکشی کرنے کے تعلق سے سمجھا جارہاہے کہ غالباً اُس نے  سالانہ امتحانات میں جوابی پرچے ٹھیک سے نہیں لکھا ہوگا اور ناکامی کے خوف سے خودکشی کیا ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ گوتم کا بزنس اسٹڈیز کا پر چہ مطمئن بخش نہیں ہونے سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔اس بات کی بھی اطلاع ملی ہے کہ  اپنے بیٹے کو امتحانی دباؤ سے ذہنی تناؤ میں مبتلا دیکھ کر والدین نے اُسے شہر کے نجی اسپتال میں لے جاکر علا ج بھی کروایا تھا۔ لیکن دوپہر میں جب گھر میں کوئی نہیں تھا تو اُس نے اپنے روم میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔

گوتم کے متعلق ملی جانکاری کے مطابق گوتم کلاس میں بہت ہی سنجیدہ تھا کسی بھی معاملے میں شامل نہیں ہوتاتھا، اپنی پڑھائی اور اپنے کام کی حد تک ہی رہتاتھا، جس کی بنا  پرزیادہ دوست بھی نہیں تھے، کچھ کھیل مقابلوں میں حصہ لیتاتھا، ہمیشہ امتحان میں اچھے نمبرات سے کامیاب ہوتا تھا۔

خودکشی کے سلسلے میں کمٹہ پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...