کمٹہ کے دونڈکلی دیہی عوام کا قومی شاہراہ پر انڈرپاس کا مطالبہ لے کراحتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2018, 7:42 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 کمٹہ:11/ جنوری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے دونڈکُلی کے مکینوں نے بدھ کو قومی شاہراہ کی تعمیر کرنے والی کمپنی آئی آر بی کو کام کرنے سے روکتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہ کی تعمیرسے پہلے مقامی لوگوں کو ہائی وے کراس کرنے کے لئے انڈر پاس کی تعمیر کریں۔

مکینوں نے بتایا کہ دونڈکلی دیہی علاقہ سےگزرنے والی فورلین شاہراہ کے ایک طرف دیہات آباد ہے تو شاہراہ کے دوسرے کنارے سرکاری اسکول ہے، طلبا کو ہائی وے کراس کرکے اسکول پہنچنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اور کئی مشکلات در پیش ہیں، اسی لئے علاقہ میں انڈر پاس کی مانگ کی جارہی ہے، مکینوں نے کمپنی ذمہ داران کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کی مانگ پوری نہیں کی گئی تو وہ فورلین تعمیر ی کام کو ہونے نہیں دیں گے۔

فورلین تعمیر ی کام کو روک کر انڈرپاس تعمیر کا مطالبہ کررہے مکینوں اور عوام کے احتجاج کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر لکشمی پریا کو ملی تو وہ فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر آئی آر بی کمپنی کے ذمہ داران اور مکینوں کے ساتھ گفتگوکی اس دوران کمپنی اور عوام کے درمیان گرما گرم بحث بھی ہوئی ۔ سی پی آئی سنتوش نے عوام کو سمجھا کر انہیں مطمئن کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ اس کے بعد مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے مطالبات پر مشتمل میمورنڈم سونپا۔

اسسٹنٹ کمشنر لکشمی پریا نے عوامی مطالبہ پر کہاکہ میمورنڈ م کو دہلی میں موجود متعلقہ حکام  کو روانہ کیا جائے گا، دہلی سے منظوری کے بعد عوام کی مانگ کے مطابق انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر سینکڑوں مکین اور عوام موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...