کمٹہ میں باڑ لگانے کے معاملہ پر کانگریس صدرکی پریس میٹ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th December 2018, 11:10 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:4؍ڈسمبر (ایس او نیوز) ایک طرف مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کہتے ہیں کہ ہمیں مسلمانوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ،وہیں دوسری طرف  کمٹہ کے بی جےپی لیڈران کا کہنا ہے  کہ مسلمان ہمارے کارکنان  ہیں۔ اسی سے  بی جےپی کا  دوغلاپن ثابت ہوجاتا ہے۔یہ بات کانگریس کی ضلعی صدر تارا گوڈا نے کہی۔

کمٹہ میں منعقدہ  پریس کانفرنس میں کانگریس ضلعی صدر نے کہاکہ بی جے پی والوں نے حال ہی میں  بیان جاری کرتے ہوئے  بی جے پی کے ونایک بھٹ اور  سنتے گولی کے محمد غوث کی جانب سے   راستے پر باڑ لگانے  کو  صحیح قرار دیا تھا  اور اس مسئلہ کو نہ چھیڑنے کی بات کہتے  ہوئے کہا گیا تھا کہ اس معاملے کو اگر چھیڑا گیا  تو ہم خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم انصاف کی حمایت کررہے ہیں ۔

لیکن چند دن پہلے جب اسی دیہات کی سکینہ نے راستے پر باڑ لگائی اور ہمیں مدد کرنے کے لئے پکارنے پر ہم جب آر ایف او کو لے کر  اُن کی مدد کو پہنچے تو  ہمارے ساتھ موجود کٹّی نائک پر غوث کے خاندان والوں نے  پتھروں سے حملہ کرنےکی کوشش کی۔ تارا گوڈا نے بتایا کہ  سنتے گولی کے ایک مکین سے ہوئی نا  انصافی کو ہم صرف قانون کے مطابق انصاف دلانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس میں کوئی  سیاست نہیں کی جارہی ہے، مگر بی جے پی والے اس پر سیاست کرتے ہوئے راستے پر لگائی گئی باڑ کی مخالفت کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں بلاک کانگریس صدر وی ایل نائک، سنتے گولی گرام پنچایت صدر مہیش نائک، کٹی نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔