یوم آزادی کی تقریب میں کمٹہ کالج پرنسپال کی نشے کی حالت میں شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th August 2017, 4:39 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 18؍اگست (ایس او نیوز)کمٹہ کے سرکاری فرسٹ گریڈ کالج میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کے دوران کالج کے عبوری پرنسپال کی غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک حرکت نے ہر ایک کو حیرت میں ڈال دیاہے۔

ذرائع سے ملی خبر کے مطابق عبوری پرنسپال آر ایم گوڈا پرچم کشائی کی تقریب کے لئے شراب کے نشے میں مدہوش ہوکر اس حالت میں پہنچے کہ ان کے لئے اپنے آپ کو سنبھالنا اور دو قدم بھی چلنا دشوار ہوگیاتھا۔کہتے ہیں کہ جب قومی ترانہ گایا جارہا تھاتو ان کی حالت بہت ہی مضحکہ خیز ہوگئی تھی اور مدہوشی کے عالم نے انہوں نے دو دو بار طلبہ سے خطاب کیا۔ بالآخر طلبہ نے ان کا ہاتھ پکڑ کرسہارادیتے ہوئے پرنسپال کے کمرے تک لے جانے کاکام کیا۔جبکہ کالج کا اسٹاف اپنے پرنسپال کی اس شرمناک حالت پر ندامت کا اظہار کررہاتھا۔ پتہ چلا ہے کہ کالج میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران پرنسپال گوڈا ہمیشہ نشے کی حالت میں ہی رہتے ہیں۔

طلبہ کی زندگی سنوارنے اور انہیں بہتر اخلاق و کردار کی تعلیم دینے کی ذمہ داری سنبھالنے والے پرنسپال کی درگت دیکھ کر سب حیران تھے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آخراس ملک کا مستقبل کس طرح روشن اور تابناک ہوسکتا ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے اس سلسلے میں پرنسپال کے خلاف کڑی کارروائی جانی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...