کمٹہ بلاک کانگریس دفتر کا ضلعی صدر بھیمنانائک کے ہاتھوں افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2017, 10:23 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:20/ نومبر (ایس اؤنیوز)مورور کے قریب اُڈپی ہوٹل سےمتصل کمٹہ بلاک کانگریس کے دفتر کا ضلع کانگریس کمیٹی صدر بھیمنا نائک نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے دفتر کا افتتاح کیاگیا ہے عوام اپنی شکایات اور مسائل کو یہاں پیش کرکے حل حاصل کرسکتےہیں۔ عوامی مسائل کے سلسلے میں ہی اس دفتر کا افتتاح کئے جانےکی بات کہی۔

حال ہی میں اترکنڑا ضلع سے گزری یڈیورپا کی پریورتنا ریلی کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کسی پریورتناریلی سے عوام کے ذہنوں کو تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے، کانگریس عوام کے دلوں میں ہے ، کسی سے کچھ بھی کرنا ممکن نہیں ہے۔ اترکنڑا ضلع میں پریورتنا ریلی کا اثر نہیں ہونے کی بات کہی۔ ریاست میں رشوت خوری کاصلہ بی جے پی سے ملا ہے جب کہ کانگریس نے عوام کو ترقی کا صلہ دیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے صرف کانگریس والوں کوہی سہولیات نہیں دی ہیں بلکہ تمام عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا خیال ظاہر کیا۔

رکن اسمبلی شاردا موہن شٹی نے افتتاحی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ریاست میں ایک بہتر حکومت دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ریاست بھر میں بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، سڑک، برج، پل،غذا، اناج جیسے کئی اسکیوموں کو جاری کرتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کیاگیا ہے۔ پروگرام میں ریاستی کانگریس پسماندہ طبقات کے سکریٹری روی کمار موہن شٹی ، بلدیہ صدر مدھوسودن شیٹھ، ایس کے پاٹل، ضلع پنچایت ممبر رتناکر نائک، شری دھر بھاگوت، تعلقہ خواتین کانگریس صدر سریکھا واریکر، اقلیتی شعبہ کے صدر محمد ہاشم، جگناتھ نائک، چندر ہاس نایک،سریش ریونیکر وغیرہ موجود تھے۔ بلاک کانگریس صدر وی ایل نائک نے استقبال کیا تو سچن نائک نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔