کمٹہ بی جے پی خیمے میں چل پڑی بغاوت کی آندھی۔سورج نائک سونی باغی امیدوارکے طور پر انتخابی اکھاڑے میں !

Source: S.O. News Service | Published on 21st April 2018, 5:36 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 21؍اپریل (ایس او نیوز) کمٹہ اسمبلی حلقہ بی جے پی اور اننت کمار ہیگڈے کے لئے سردرد کا سبب ہونے کی خبر یں عام ہوگئی تھیں اور بغاوت کے آثار صاف نظر آرہے تھے۔ اس دوران جنتادل سے ہجرت کرکے بی جے پی میں شامل ہونے والے سابق ایم ایل اے دینکر شیٹی کوپارٹی کی طرف سے ٹکٹ دینے کااعلان ہواتو کمٹہ بی جے پی خیمے میں بغاوت کی آندھی چل پڑی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کل شام سے اننت کمارکے قریبی اور نوجوانوں میں مقبول بی جے پی لیڈر اور طاقتورمتوقع امیدوار سورج نائک سونی کے گھر پر ان کے چاہنے والوں کا تانتا لگ گیا تھا۔ آج صبح سے ہی کثیر تعداد میں بی جے پی کارکنان اوربشمول متوقع امیدوار یشودھر نائک مقامی لیڈران کی میٹنگ سونی کے گھر پر چلی اور اس کے بعد سورج نائک سونی کو باغی امیدوار کے طور پر انتخابی اکھاڑے میں اتارنے کا فیصلہ کیاگیا۔پتہ چلا ہے کہ پیر کے دن سورج نائک کے کاغذات نامزدگی داخل کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سورج نائک سونی وہی لیڈر ہے جس پر پریش میستا کے قتل کے پس منظر میں ہونے والے احتجاج کے دوران تشدد برپا کرنے کا الزام لگا تھا بعد میں  گئو رکھشا کے نام پر بھٹکل کے کچھ لوگوں پر جان لیوا حملہ کرنے کا معاملہ درج ہوا تھا اورکئی دنوں بعددہلی ریلورے اسٹیشن پر اس کی گرفتاری بھی ہوئی تھی۔ حال ہی میں سیشن کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد وہ جیل سے باہر نکلا تھا اور اب بی جے پی کے کٹر ہندوتواوادی بریگیڈ کا ہیرو بن گیا ہے۔

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے موقع پر یڈی یورپا کے بی جے پی سے الگ ہوکر کے جے پی بنالینے سے کمٹہ حلقے میں بی جے پی کے لئے ایک مشکل گھڑی کا سامنا تھا، اس وقت سورج نائک نے بی جے پی ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھااورشکست کے باوجود اس نے 28ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس پس منظر میں سورج نائک کے حامیوں کا کہنا ہے کہ الیکشن ہارنے کے بعد بھی گزشتہ پانچ سال سے سورج نائک سونی نے پارٹی کو استحکام دلانے کے لئے دن رات محنت کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ گؤ رکھشا اورگائے کی اسمگلنگ روکنے کی کوشش میں جیل تک جانے کے باوجود اس الیکشن میں ٹکٹ نہ دے کرپارٹی نے سونی کے ساتھ بڑی ناانصافی کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سونی کے حامیوں کو پوری امید تھی کہ اس مرتبہ بھی سونی کو ہی پارٹی ٹکٹ دے گی ، لیکن پارٹی کے فیصلے سے ان سب کو مایوسی ہوئی ہے۔ان کاکہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ بی جے پی کے باغی اور آزاد امیدوار کے طور پرسونی کو میدان میں اتارتے ہوئے اسے جیت سے ہمکنار کرکے ہی دم لیں گے۔دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ دو دنوں میں یعنی پیر کا دن آنے تک اس کہانی میں اور کیا نئے موڑ اور ٹویسٹ آتے ہیں، اور مرکزی وزیراننت کمار ہیگڈے کا اس میں کیا رول سامنے آتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...