کمٹہ:باڈ مندر کا قفل توڑ کر نئی مندر انتظامیہ کو اختیار منتقل کیا گیا :پرانی مندر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th June 2017, 10:25 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ :15/جون (ایس اؤنیوز)باڈ کی شری کانچیکا پرمیشوری مندر کا اختیارنامہ پرانی کمیٹی منتقل نہیں کئے جانے سے مندر تجوری کا قفل توڑ کر نئی کمیٹی کو اقتدار منتقل کئے جانے کا واقعہ پیش آیاہے۔

مندرکی پرانی انتظامیہ کو برخاست کرکے نئی انتظامیہ تشکیل دینے کے لئے مقامی عوام نے ضلع ڈپٹی کمشنر کو اپیل سونپی تھی ، جس کے تحت ڈی سی نے مندر انتظامیہ کے لئے نئے سرے سے 9ممبران کو نامزد کیا تھا۔ لیکن پرانی مندر انتظامیہ نے نئی انتظامیہ کو اختیار منتقل نہیں کیا تو مقامی تحصیلدار میگھ راج نائک نے ضلع ڈی سی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مندر الماری کی قفل توڑ کر اس میں موجود زیورات وغیرہ کا حساب کتاب لے کر نئی انتطامیہ کو اختیار منتقل کیا۔ نئے نامزد ممبران نے کچھ دن پہلے مقامی تحصیلدار کی موجودگی میں جےایس نائک کو انتظامیہ کا صدر منتخب کیا تھا۔ جے ایس نائک کی نئی انتظامیہ کو پرانی مندر انتظامیہ کے پاؤسکر اور جی کے پٹگار نے اختیارنامہ منتقل نہیں کئے جانے سے قانونی طورپر نئی انتظامیہ کو اقتدار سونپا گیا ہے۔ منتقلی کے دوران نئی انتظامیہ کے تمام ممبران سمیت مندر پجاری بھی موجود تھے۔

معاملے کو لے کر پرانی مندر انتظامیہ کے جی کے پٹگار نے کہاکہ مندر کا اختیارنامہ منتقل کرنے کے لئے پرانی کمیٹی نے وقت مانگا تھا لیکن ہمیں وقت دئیے بغیر زبردستی مندر کا اقتدار سونپا گیا ہے۔ وہیں اس سلسلے میں مقامی تحصیلدار میگھ راج نائک نے بتایا کہ سرکاری حکم ہونے کے باوجود پرانی مندر انتظامیہ نے اختیار منتقل نہیں کیا تو مندر الماری کا قفل توڑ کر تمام زیورات اور اختیارات نئی انتظامیہ کو سونپا گیا ہے۔ اور سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کرنےپر پرانی مندر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔