کمٹہ:گوکرن کی سڑکوں کی اتی کرم کئے دکانوں کے خلاف کارروائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st December 2017, 7:03 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ(گوکرن) :یکم دسمبر(ایس اؤنیوز)گوکرن گرام پنچایت نے محکمہ پولس کے تعاون سے گوکرن راستوں کے فٹ پاتھ، گھٹراور مین روڈ کو بھی قبضہ کئے سیکڑوں دکانوں کی اتی کرم زمینات کو خالی کرایا۔

جمعرات کی صبح سے ہی گرام پنچایت اور بلدیہ عملہ نے کارروائی کی شروعات کی۔قبضہ جات زمینات کو خالی کرانے کے دوران گرام پنچایت کے ایک ممبر نے بڑے جوش میں پولس کے ساتھ ایک غریب کی جھونپڑی کو نکال باہر کرنے پر عوام کی برہمی کا سامنا کرناپڑا، اسی طرح بنگلے گوڈا کی سرکاری جنتاکالونی میں تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ رہائش اختیار کرتے ہوئے گایتری بال چندر ہری کنتر نامی عورت نے ایک چھوٹی سی دکان بنالی تھی اس موقع پر اس دکان کو بھی بغیر کسی نوٹس کے زبردستی زمین بوس کئے جانے پر عوام نے احتجاج کیا۔ عملے نے دکان منہدم کرنے کے بعد وہاں’’عوامی پینے کے پانی کے لئے مختص جگہ ‘‘ کا بورڈ نصب کردیا۔ دکان انہدام کولے کر جئے کرناٹکا سنگھ کے ضلع نائب صدر ینکوگوڈا اور دیگر ممبران نے فوری طورپر اس غریب عورت کو وہیں دکان تعمیر کردینے کا مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔