کمٹہ میں آنند اسنوٹیکر کی پریس کانفرنس :ہندونوجوانوں کو جیل بھیجنا ہی اننت کمار کی بہت بڑی ترقی ؛ نجی تجارت میں مسلمانوں کے ساتھ لین دین

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th March 2019, 6:54 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :18؍مارچ (ایس او نیوز) 5میعاد کے لئے پارلیمانی رکن منتخب ہوئے اننت کمار ہیگڈے اشتعال انگیز بیانات کے سوا ایک پیسہ کا نالج نہیں ہے۔خلیجی ممالک سے تارکول کا بزنس کرنے والے اننت کمار ہیگڈے  پرائیویٹ بزنس میں مسلمانوں کے ساتھ لین دین کرتےہیں بھارت میں انہیں مسلمانوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اترکینرا پارلیمانی حلقہ کے ممکنہ جے ڈی ایس امیدوار آنند اسنوٹیکر نے ایم پی اننت کمار ہیگڈے پر اس طرح راست نشانہ سادھتے ہوئے کڑی تنقید کی۔

کمٹہ کے پرائیویٹ ہوٹل میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے آنند اسنوٹیکر نے سوال کیاکہ  مسلم، عیسائی نوجوانوں کو خلیجی ممالک میں روزگار ملتاہے ، لیکن ہند و، ہندو بولنے والے اننت کمارہیگڈے ہندو نوجوانوں کے لئے کیا کئے ہیں؟ہندؤوں کے لئے  صرف بھارت اور نیپال ہے انہیں یہیں روزگار فراہم کرنا ہوگا، لیکن پسماندہ نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے انہیں مشتعل کرکے جیل بھیجنا ہی ان کی نمایاں ترقی ہونے کا الزام لگایا۔

اننت کمار ہیگڈے کی نجی ملکیت پر بولتے ہوئے اسنوٹیکر نےکہاکہ سرسی میں 5کروڑ روپیوں کا گھر، بنگلورو میں 8کروڑ روپیوں کا گھر ہے۔ کدمبا نامی ادارے کے ذریعے خلیجی ممالک سے تارکول (ڈامبر) خرید کر فروخت کرتے ہیں، اپنی نجی تجارت کے لئے انہیں مسلمان چاہئے ، لیکن بھارت میں نہیں چاہنے کا الزام عائد کیا۔

عیدگاہ میدان تنازعہ میں پہلی بار ایم پی بنے ، اس کے بعد واجپائی لہر، مودی لہر کے ذریعے ہی جیت حاصل کرنے کے سوا ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، گزشتہ 22برسوں میں ایک پیسہ کے ترقی جات کام نہیں کئے ہیں۔

پچھلے انتخابات میں پریس میستا کی ہلاکت کو سیاست کے لئے استعمال کرکے جیت حاصل کئے ہیں۔ پریس میستا کے خاندان کو انتخابی تشہیر کے لئے استعمال کئے ہیں۔ مگر غورکرنے والی بات ہے کہ یہ معاملہ سی بی آئی کو سونپ کر ایک سال مکمل ہونے پر بھی اس خاندان کو ابھی تک انصاف نہیں ملنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھگوا ن انہیں جو منہ میں آئے بولنے کے لئے زبان دیا ہے، جی میں جو آئے بات کرتے ہیں، ان کے بیانات خود بی جےپی کے لئے مشکلات کھڑی کرتی رہی ہیں، بی جے پی یڈیورپا انہیں دورکئے ہوئے ہیں، خود بی جے پی کے لئے بھی ان کی جیت نہیں چاہئے، اس سے قبل میں جب انہیں نالائق، لوفر کہتے ہوئے برا بھلا کہاتو کسی لیڈرنے ان کی حمایت نہیں کی۔

نوجوان لیڈر سورج سونی نائک ہمارے پارٹی لیڈران سے ملاقات کئے ہیں، وہ ہماری پارٹی میں شامل ہوتےہیں تو ہم ان کا استقبال کرنے کی بات کہی۔

کانگریس امیدوار بھی ہوگا تو کا م کریں گے:ریاست میں کانگریس کو 20اور جے ڈی ایس کو 8حلقے دئیے گئے ہیں۔ اترکنڑا ضلع جے ڈی ایس کے حصہ میں آیا ہے۔ سابق وزیر اعظم دیوے گوڈا نے مجھے آشیرواد دیا ہے، اسی لئے پیشگی میٹنگ منعقد کیا ہوں۔ اگر ہمارے حلقہ سے کانگریس امیدوار کو ٹکٹ دیا جاتاہے تو ہم تمام پارٹی جیت کے لئے کام کریں گے۔ دراصل یہاں میر ا ایم پی بننا اہم نہیں ہے بلکہ بہت پہلے سے میں اننت کمار ہیگڈے کے خلاف جدوجہد کرتارہاہوں اسی کو جاری رکھنے کی بات کہی۔

پریس کانفرنس میں ضلع صدر بی آر نائک، جے ڈی ایس لیڈر پردیپ نایک، جنرل سکریٹری گجو نائک ، ضلع یوتھ صدر بھاسکر پٹگار، لیڈر گنپیا گوڈا، منجوناتھ پٹگار، جی کے پٹگار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔