جمعہ کو کمٹہ میں ہوئے سڑک حادثے میں مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت؛ چھ کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th July 2018, 1:38 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ 8/جولائی (ایس او نیوز)  جمعہ کو کمٹہ میں   لاری اور بس کے درمیان ہوئی ٹکر میں تین لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی جن کی شناخت ہوچکی ہے۔ پولس نے بتایا کہ دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک شخص اُڈپی  اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا  تھا۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت   گوکرن ہوسکٹہ کی رہنے والی ششی کلا ایشور ہری کنترا،   تُرکے گنی ہلّی  کے رہنے والے وینکٹیش گنپتی گُنگا اور  گوکرن ہنے ہلّی کے  رہنے والے  اسکول ٹیچر دیانند دیونّا نائک  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس نے بتایا کہ بس پر جملہ 25 مسافر سوار تھے جو کمٹہ سے گوکرن جارہے تھے، حادثے میں 22 مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں جن میں چھ کی حالت نازک ہے ان کی شناخت  گوکرن  کی رہنے والی ہیماوتی سوکرو گوڈا، باوی کوڈلا کے رہنے والا پرساد سوریاکانت بانڈیکر، کڈیمے کی  رہنے والی کلیانی کرشنا اچاری،  سانیکٹا کی رہنی والی منگلا بھدرا نائک، کمٹہ ونلّی کے رہنے والے ذکریا آدم جی موٹا اور  بیٹکولی کے رہنے والے فیض  فیروز ہوڈیکر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان سبھوں کو  اُڈپی کے ادرش اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

دیگر زخمیوں میں بس ڈرائیور پنڈلک وینکٹ رمن گوڈا ،  کنڈیکٹرسریش رام چندرا دیگر مسافر موہنی دیو، سومیترا، سواتی شیورام، شاستری ، شیلا رام،  منگلا رگھویندرا گوڈا، ترپتی  راگھویندرا گوڈا، موہنی دھرما نائک،  گرو مورتی  ، صوبیا انصار شیخ،  رئیس انصار شیخ، ہونمّا وینکٹ رمن نائک، دنیش دتّا نائک، گریدھر، گیتا نارائن نائک، شردھ ونائک نائک، سویتا مہیش نائک  سمیت دیگر لوگوں کو کمٹہ سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر مسافروں کو  بھی معمولی چوٹیں آئی تھیں، جنہیں مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

22نومبر کووزیر اعظم نریندرمودی کے ہاتھوں رکھا جائے گا ’سٹی گیس ‘ کا سنگ بنیاد۔ منصوبے میں منگلورو شہر بھی شامل

مرکزی حکومت کی اسکیم’سٹی گیس‘ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی ہاتھوں22نومبر کو شام 4بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں رکھا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت آئندہ رسوئی گیس سلینڈروں کے بجائے براہ راست پائپ کنکشن کے ذریعے گھر گھر پہنچائی جائے گی۔

کاروار میں اترکنڑا ماہی گیروں کی جانب سے احتجاج کے بعد گوا حکومت پربڑھ گیا مچھلی کی درآمد پر لگائے گئے نئے قانون کو ہٹانے کا دبائو

کاروار میں اترکنڑا ماہی گیروں کی جانب سے احتجاج کے بعد گوا حکومت  مچھلی کی درآمد پر لگائے گئے نئے قانون کو ہٹانے کا دبائو بڑھ گیا ہے۔ کاروار میں ہوئے  سخت احتجاج کو دیکھتے ہوئے پیر کو گوا کے پنجی میں آل انڈیا فشرمین کانگریس (AIFC) اور گوا بوٹ یونین کے درمیان مسئلہ کے حل کے لئے ...

ضلع اُترکنڑا میں 23،24،25 نومبر کو ووٹرلسٹ میں ناموں کے  اندراج کے لئےچلائی جائے گی خصوصی مہم : کاروار میں ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کا بیان

ہندوستانی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق 23،24اور 25نومبر کو اترکنڑا ضلع میں ووٹرس کے نام اندراج کے لئے خصوصی مہم کا اہتمام کئے جانے کی اطلاع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دی۔

پورے ملک میں جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے جشن عید میلاد النبیؐ

آج یعنی 21 نومبر کو عید میلاد النبی کا تیوہار منایا جارہا ہے۔ مسلمانوں کے لئے یہ دن بے حد خاص ہوتا ہے۔ مسلمان اسے تیوہارکے طورپرمناتے ہیں۔ عید میلاد النبی پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ مسلمان آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیم وسلم ...

اگلے لوک سبھا الیکشن میں سشما سوراج کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ وہ اگلا لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ سشما سوراج نے اندور میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ اطلاع دی اور کہا کہ انہوں نے پارٹی کو اپنی منشا بتا دی ہے۔

بھٹکل کے شمس الدین سرکل پر عام لوگوں میں ’’رحمت اللعالمینﷺ ‘‘ کنڑا کتابچہ کی تقسیم : آخری رسول ﷺہر ایک کے رہنما ہیں

اللہ کے آخری نبی ﷺ کی سیرت و پیغام کو تمام لوگوں تک پہنچانے اور ہندو مسلم میں بھائی چارگی پیدا کرنے ،غلطی فہمیوں کو دور کرنے  جیسے اہم مقاصد کو لے کر ریاستی سطح پر منائی جارہی  ’حضرت محمد ﷺ بنی نوع انسان کےعظیم رہنما‘ 15 روزہ  سیرتؐ مہم کے تحت آج جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے ...

بی جے پی کے خلاف مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت، اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کے لئےنائیڈو۔ ممتا کی ملاقات

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر ابابو نائیڈو نے آج ریاستی سیکریریٹ نو بنومیں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکرمقابلہ کریں اورملک کے مفادات اور جمہوریت کو بچانے کیلئے لوک سبھا ...