بھٹکل میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی تھرڈ زون والی بال ٹورنامنٹ میں کمٹہ ڈگری کالج کوچمپئین شپ کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd February 2018, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ فروری (ایس اؤنیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے ملحق تیسرے زون کی ڈگری کالجوں کے درمیان منعقد ہوئے مردوں کے والی بال ٹورنامنٹ میں کمٹہ کی ڈاکٹر اے وی بالیگا آرٹس اینڈ سائنس کالج ٹیم چمپئین بنی۔

کمٹہ کی ٹیم فائنل میں ہوناور کی ایس ڈی ایم کالج ٹیم کو شکست دے کر خطاب جیتا۔ ٹورنامنٹ میں کل 10کالجوں کی ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

ٹورنامنٹ میں اے وی بالیگا کالج کے پروین شٹی بیٹ پاسر، سنتوش گوڈا بیسٹ اٹیاکر، ایس ڈی ایم کالج کے ناگراج نائک آل راؤنڈر کے انفرادی خطاب جیتے ۔ بھٹکل تعلقہ کے مختلف کالجوں اور اسکول کے پی ای ٹیچرس نے امپائرس کے طورپر خدمات انجام دیں۔ ٹرسٹی مینجر راجیش نایک، پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی ، تعلیمی صلاح کار بی آر کے مورتی، پرنسپال ناگیش بھٹ، ودیا نجلی کے پرنسپال پروین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...