کمٹہ :تعلقہ کے 2بڑے پُل آئیگل کوروے اور بوگری بائیل کی تعمیر کے لئے ٹینڈر:عوامی دیرینہ مانگیں پوری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2017, 6:58 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:14/اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے تین بڑے پُلوں کے لئے ٹینڈر کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ہی آئیگل کوروے ، بوگتی بائیل میں برج تعمیر کے لئے ہری جھنڈی ملتے ہی حلقہ کے عوام کی دیرینہ مانگیں پوری ہوتی نظر آرہی ہیں۔

اس سے قبل ماناگیا تھا کہ آئیگل کوروے جیسے جزیرے کے لئے پُل کی تعمیر ممکن نہیں ہے ، سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے دورِ اقتدار میں برج کے لئے سروے کیا گیا تھا لیکن تعمیری منظوری نہیں ہوسکی تھی ، اس سے بھی پہلے ایک دو مرتبہ پُل کی تعمیر ہوتے ہوتے رہ گئی تھی ۔اسی نہج پر موجودہ رکن اسمبلی شاردا شٹی نے کام کرتے ہوئے اپنی کوششوں سےآئیگل کوروے کے لئے پُل منظور تو ہوچکا تھا لیکن عوام تذبذب میں تھے کہ برج کی تعمیر ہوگی؟ یا نہیں ۔ کیونکہ اب تک ایسی کتنی امیدیں دم توڑ چکی ہیں، کبھی تعمیری کام شرو ع ہوا ہی نہیں، اب بھی ایسا ہی ہوگاتو کیسے ؟۔جیسے کئی سوالات عوام کے ذہنوں میں گردش کررہی ہیں۔ لیکن ٹینڈر بلائے جانے سے کام شروع ہوچکا ہے۔ 10کروڑروپیوں کی لاگت سے آئیگل کوروے پل کی تعمیر کی جائے گی۔ اس طرح علاقہ کے عوام کی قسمت چمکنا یقینی ہے، بعد والی کارروائیاں جلدی جلد ی انجام دی جائیں گی تو ’’اَمّا پُل‘‘عوامی استعمال کے لئے میسر ہونے کی امید عوام نے جتائی ہے ۔

بوگتی بائیل برج بھی ایک دیرینہ مانگ رہی ہے۔ کتگال سے ہوناور پہنچنے کے لئے یہی ایک بہت ہی قریب والا راستہ ہے۔ قدیم زمانے سے دونوں مقامات کو جوڑنے والا راستہ بھی یہی تھا، اس کے لئےعوام پچھلے کئی دہوں سے برج کی مانگ کررہے تھے ، اس کے لئے ٹینڈرکی کارروائی شروع ہونے سے 35کروڑ کی لاگت سے پُل اور سڑک کی تعمیر ہوگی۔ کل 2بڑے پُلوں کی تعمیری کام کے لئے گرین سگنل دیا گیا ہے۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان دو برجوں کی تعمیر سے رکن اسمبلی شاردا شٹی حلقہ کا بڑا اور دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...