کمار سوامی کی ریاست گیر وکاس یاترا کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2017, 12:54 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاست بھر میں عوام سے رابطہ کرنے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل(ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج میسور کے چامنڈی مندر سے اپنی وکاس یاترا کی شروعات کی۔سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کمار سوامی کی اس وکاس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی۔ آج صبح سات بجے سے شروع ہوئی یاترا کیلئے کمار سوامی نے ایک خصوصی گاڑی وکاس واہنی تیار کروائی ہے۔ جس کے ذریعہ وہ ریاست کے سبھی 224اسمبلی حلقوں کا احاطہ کریں گے۔ کمار سوامی کو اس یاترا کیلئے وداع کرنے دیوے گوڈا کا پورا خاندان میسور پہنچا ہواتھا۔ اس یاترا کے دوران کمار سوامی کی اہلیہ وسابق رکن اسمبلی انتیا کمار سوامی ان کے ساتھ رہیں گی۔ یاترا کے دوران کمار سوامی جہاں جائیں گے وہاں پارٹی لیڈران ان کے ساتھ رہیں گے اور آنے والے انتخابات میں جنتادل (ایس) کو اقتدار پر لانے کی جدوجہد کا حصہ بنیں گے، اس موقع پر کمار سوامی نے کہاکہ اس یاترا کامقصد جنتادل (ایس) کو کسی بھی حال میں اقتدار تک پہنچانا ہے۔ ابھی انتخابی سروے میں کہاجارہاہے کہ جنتادل (ایس) کو تقریباً 60 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے، لیکن ان کی جدوجہد کا مقصد یہی ہے کہ پارٹی اپنے بل بوتے پر ریاست کے اقتدار پر قابض ہوسکے۔ کمار سوامی نے کہاکہ اگر جنتادل (ایس) ریاست کے اقتدار پر قابض ہوئی تو کسانوں کے سبھی قرضہ جات معاف کرنے کا پہلا حکم جاری کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ جنتادل (ایس) کا مقصد اب یہی ہے کہ 113 سے زائد سیٹوں پر اپنے امیدواروں کوکامیاب کرے، اسی مقصد کے تحت آج سے یہ یاترا شروع ہوئی ہے۔ اس یاترا کے دوران جنتادل (ایس) صرف ریاست کی ترقی کی بات کرے گی ۔ یاترا کے دوران کسی سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں بی جے پی اور کانگریس کے متعدد اراکین اسمبلی کی جنتادل (ایس) میں شمولیت متوقع ہے جس کے ساتھ ہی پارٹی اور مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔