پٹرول اور ڈیزل پر ریاستی ٹیکس گھٹانے پر کمار سوامی کا غور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd June 2018, 11:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جون(ایس اونیوز) ریاست میں کانگریس اور جنتادل (ایس) مخلوط حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ ایندھن پر لاگو ہونے والے ٹیکس میں کمی کرکے ایندھن کی قیمتوں کو کم کیاجائے ۔معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے اس ضمن میں بات چیت کی ہے اور دونوں نے اس مسئلے پر اتفاق بھی کرلیا ہے۔ عنقریب یہ دونوں ریاستی عوام کو پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں بھاری کمی کی خوشخبری سنانے والے ہیں۔ پچھلے دو تین ہفتوں سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے سبب عوام کا بہت بڑا طبقہ پریشان ہے ، اسی درمیان کل مرکزی حکومت نے ایک اور جھٹکا دیتے ہ وئے رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اسی لئے ریاستی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر لاگو ہونے والے ریاستی سرچار ج میں کٹوتی کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ تین دن قبل ہی حکومت کیرلا نے ڈیزل اور پٹرول پر لاگو ہونے والے صوبائی ٹیکس میں ایک روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ اسی بنیاد پر حکومت کرناٹک بھی کوئی فیصلہ لے گی۔ اس کے علاوہ کسانوں کے قرضوں کی معافی کا اعلان کرنے والے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی ان امکانات پر بھی غور کررہے ہیں کہ ڈیزل پر صوبائی ٹیکس میں کمی سے ان قرضوں کی معافی کا عمل متاثر نہ ہو۔ ایک اندازے کے مطابق قومی اور کوآپریٹیو بینکوں سے ریاست کے 42لاکھ کسانوں نے 56ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ کا قرضہ حاصل کیا ہے، اس قرضے کو کس طرح سے نمٹایا جائے۔ اور اسے معاف کرنے کے متعلق حکومت کے اعلان کو کس طرح سے عملی جامہ پہنایا جائے، اس پر سنجیدگی سے غور کیاجارہاہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اگر پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر ایک روپے کے ٹیکس کو بھی گھٹایا گیا تو ریاستی خزانے پر گیارہ ہزار کروڑ روپیوں کا بوجھ پڑے گا۔ فی الوقت ریاست میں ڈیزل فی لیٹر 70.43 روپے اور پٹرول 79.61 روپے ہے۔ ریاستی حکومت پٹرول پر فی لیٹر 11.28 روپیوں کا سیلس ٹیکس لیتی ہے جبکہ مرکزی حکومت فی لیٹر 15.33 روپیوں کا سیلس ٹیکس حاصل کرتی ہے۔ بازار میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت40.75 روپے ہے۔ جبکہ اس کی نقل وحمل پر فی لیٹر 32پیسوں کا خرچ آتاہے، اور ڈیلر کمیشن 2.71 روپے فی لیٹر طے کیاگیاہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر ریاستی حکومت نے جو مجموعی ٹیکس لاگو کیا ہے اس سے سرکاری خزانے کو گیارہ ہزار کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوتی ہے، 2017-18 کے دوران یہ رقم 11490 کروڑ روپے رہی۔ ریاستی حکومت اس رقم کا استعمال مختلف فلاحی اسکیموں کے نفاذ کے لئے کرتی ہے، ریاستی حکومت نے اگر پورا سیلس ٹیکس معاف کردیاتو پٹرول کی قیمت ریاست میں67 روپیوں کے آس پاس ہوسکتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...