سرکاری ملازمین کیلئے کمار سوامی کانیا تحفہ اخراجات میں کمی لانے دفاتر کے ایام کار صرف5دن ،ہفتہ ۔اتوار دو دن چھٹی دینا زیر غور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2018, 11:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6جون(ایس او  نیوز) سرکاری دفاتر میں بر سر خدمت ملازمین کیلئے خوشخبری ہے کہ کام کے دنوں میں کمی لانے پر غور ہورہا ہے ، سرکاری دفاتر میں ایام کارمیں تخفیف لاتے ہوئے 5دن تک کرنے ریاستی حکومت کی جانب سے سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق ایام کار 5دن کرنے پر غور ہورہا ہے ، سرکاری ملازمین کی کارکردگی میں نکھار اور چستی کے ساتھ خدمت کاجذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے ایام کار میں تخفیف لانے کی نئی فکر پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتا یا کہ ترقی یافتہ ممالک اورہمہ ملکی کمپنیوں میں ایام کار صرف5دن ہوتے ہیں ۔5دن ایام کار کے طریقہ خدمت کے تحت سرکاری ملازمین کو لانے کااقدام وزیر اعلیٰ کمار سوامی کرنے جارہے ہیں۔ سرکاری دفاتر میں کام کاج کے دباؤ کی وجہ سے طبیعت میں اکتاہٹ وسستی آجاتی ہے ، ہفتہ میں دو دن چھٹی دینے کے اقدام سے ملازمین تازہ دم ہوجاتے ہیں ، چھٹی کے دو دنوں میں ملازمین اپنے اہل خانہ اورکنبہ کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں ، کنبہ کے ساتھ تفریحی ٹور پر جاکر سرکاری ملازمین پھر تازہ دم ہوجاتے ہیں اور پھر ایک نئے جوش و جذبہ کے ساتھ دفاتر میں کام کیلئے آجاتے ہیں۔اس لئے ایام کار 5دن طے کرنے پر غور کیا جارہاہے ، 5دن ایام کا ر کے تحت پیر کے دن سے جمعہ تک کام کریں گے ہفتہ اور اتوار چھٹی منائیں گے۔ تاہم دودنوں کی چھٹی کے لئے چند شرائط لاگو کی جارہی ہیں ۔ شیڈول کے مطابق طے چند قائدین و مفکرین ومذہبی پیشواؤں کے ایام پیدائش وبرسی کی مناسبت دو دن کی چھٹی رد بھی کی جاسکتی ہے۔ یا متعلقہ فرقہ ومذہب کے ملازمین اس دن چھٹی کرنے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں ،اس کے علاوہ دفاتر کے اوقات کار میں کم از کم ایک گھنٹہ تا دیڑھ گھنٹہ توسیع لائی جائے گی۔فی الوقت ریاستی سرکاری ملازمین کے اوقات کار صبح10:30سے شام 5:30بجے تک طے ہے ۔ دوپہر ایک گھنٹہ تک کھانے اور آرام کرنے کیلئے وقفہ رہتا ہے ، یعنی سرکاری ملازمین کو دن میں 6گھنٹے کام کرنا ہوتا ہے ۔ اب 6گھنٹے کے اوقات کار میں ایک تا دیڑھ گھنٹے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ ایس ایم کرشنا کے دور حکومت میں بھی اس قسم کے ایام کار کے سلسلہ میں تجویز پیش کی گئی تھی۔وزیر اعلیٰ کمار سوامی ہر ممکن طریقہ سے سرکاری خزانہ پر بوجھ ڈالنے والے معاملات سے گریز کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ، کفایت شعاری کے تحت سرکاری دفاتر وزراء کیلئے نئی کاروں کی خریداری پر بھی کمار سوامی نے روک لگائی ہے ، اب ہفتہ و اتوار سرکاری ملازمین کو چھٹی دیتے ہوئے پٹرول یا ڈیزل کی بچت پر آمادہ نظر آرہے ہیں۔ ہفتہ اتوار چھٹی دینے سے سرکاری ملازمین دفاتر آنے جو سواریاں استعمال کرتے ہیں ان کے پٹرول یا ڈیزل کی بچت ہوگی ۔ علاوہ ازیں دفاتر میں اے سی، بجلی ، پانی سمیت دیگر وسائل کا استعمال نہیں ہوگا ، اس سے بھی بچت ہوگی ، اگر 5دنوں کے ایام کار کا منصوبہ نافذ ہوجائے تو جن قائدین کی یوم پیدائش پر چھٹی کااعلان کیا گیا تھا وہ چھٹیاں ختم کردی جائیں گی ۔ غیر ضروری چھٹیاں ہٹا کر تمام ایام کو خالص سرکاری خدمت کیلئے مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔