'کرناٹک :فلور ٹیسٹ سے پہلے بولے کمار سوامی، 'کوئی ٹینشن نہیں ،اکثریت ثابت کروں گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2018, 4:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں گزشتہ دس دنوں سے سیاسی ڈارامہ جاری ہے۔جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے وزیر اعلی عہدے کا حلف تو لے لیا ہےلیکن فلور ٹیسٹ سے پہلے انہیں 'آپریش کمل'کا ڈر ستا رہا ہے۔وہیں کانگریس لیڈر اور ڈپٹی سی ایم جی پرمیشور نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ان کی پارٹی 5 سالوں تک کمار سوامی کی جے ڈی ایس کی حمایت کرے۔

دوسری جانب جے ڈی ایس اور کانگریس فلور ٹیسٹ سے پہلے اپنے اراکین اسمبلی کو لیکر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ہیں ْ۔اس لئے دونوں پارٹیوں نے ابھی تک اپنے اراکین اسمبلی کو ریزارٹ میں ہی رکھا ہے۔

کرناٹک کے نئے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار نے کہاکہ انہیں فلور ٹیسٹ کو لیکر کوئی ٹینشن نہیں ہے اور وہ اکثریت ثابت کریں گے۔بتادیں کہ کانگریس کی حمایت سے حکومت بنانے والے جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی نے بدھ کو حلف لیا تھا۔انہیں آج اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنا ہے۔

واضح ہو کہ گزشتہ سنیچر کو دو دن کے مدت کار کے بعد یدیو رپا نے استعفی دے دیا تھا۔اس کے بعد گورنر نے کانگریس ۔جے ڈی ایس کے اتحاد کو حکومت بنانے کی دعوت دی۔کمار سوامی نے بدھ کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔کمار سوامی کی حلف برداری کی تقریب میں کانگریس ،ایس پی ،بی ایس پی ،ٹی ایم سی ،ٹی ڈی پی ،ٹی آر ایس اور عآپ جیسی پارٹیوں کے صدر شامل ہوئے اور سبھی نے بی جے پی کے خلاف متحدہ اتفاق رائےکی ایک مضبوط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...