یڈیورپا میرے صبر کا امتحان نہ لیں؛ حکومت کو گرانے کی بارہا کوشش بی جے پی کو زیب نہیں دیتی: کمار سوامی کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st September 2018, 9:41 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔21؍ستمبر(ایس او  نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کو متنبہ کیا ہے کہ بارہا ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش کرکے وہ ان کے صبر کا امتحان نہ لیں۔اگر یہ کوشش جاری رہی تو یڈیورپا کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

شہر کی ساگراپولو اسپتال میں زیر علاج وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کی عیادت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یڈیورپا خود شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنے کی حماقت نہ کریں۔2008میں جب یڈیورپانے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ دیوے گوڈا خاندان کو جیل بھیجیں گے،لیکن خود یڈیورپا کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔ اب کہہ رہے ہیں کہ ڈی کے شیوکمار کو جیل بھیجیں گے، پتہ نہیں پھر کب یڈیورپا جیل جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یڈیورپا سیاسی امور پر بیان با زی کرنے میں کم از کم اپنی عمر کا تو خیال رکھیں اور ایسی زبان استعمال کریں کہ دوسری پارٹیوں میں ان سے جونیئر سیاست دان اگر اس کا جواب دیں تو ان کے وقار کا خیال رکھ سکیں۔ پتہ نہیں کیوں یڈیورپا کو خود اپنی عزت کا خیال نہیں ہے۔کمار سوامی نے کہاکہ یڈیورپا ایک سینئر اور تجربے کار سیاست دان ہیں۔ مخلوط حکومت پر تنقید کرتے وقت یڈیورپا کو چاہئے کہ اپنے زبان کو لگا م دے کر کام لیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم جیسے جونیئر سیاست دان کوئی ایسی بات کہہ دیں جو یڈیورپا کے وقار کو مجروح کردے۔ یا پھر ان کاکوئی بیان یڈیورپا کو ہی مشکل میں ڈال دے۔

انہوں نے کہا کہ یڈیورپا ہر جگہ کہتے پھر رہے ہیں کہ باپ بیٹے لٹیرے ہیں، کیا یہ بیان ایسے بزرگ سیاست دان کو زیب دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دراصل یڈیورپا کرپشن میں فیصد رواج کے بانی ہیں۔ ہر ٹھیکے میں فیصد کا تعین یڈیورپا کی مہربانی سے ہوا ہے۔ شیورام کارت لے آؤٹ کے لئے بی ڈی اے نے جو زمین اکوائر کی تھی اس کے بڑے بڑے حصوں کو ڈی نوٹی فائی کرنے کے لئے یڈیورپانے رشوت کو فیصد کے حساب سے طے کرکے وصول کیا اور رشوت کے معاملے میں وہ اس قدر شفاف ہیں کہ وہ بھی چیک کے ذریعے لیتے ہیں۔ ان تمام معاملوں میں یڈیورپا بری نہیں ہوئے ہیں بلکہ صرف عدالت سے روک لگی ہے۔

یڈیورپا کے اس بیان پر کہ 18اراکین اسمبلی ممبئی روانہ ہونے والے ہیں۔ حکومت بہت جلد گرجائے گی۔ اس طرح کے تمام بیہودہ بیانات سے یڈیورپا گریز کریں۔ کمار سوامی نے کہا کہ حکومت کو گرانے کی یڈیورپا کی طرف سے جو بھی کوشش کی جارہی ہے وہ فضول ہے، اس میں وہ کبھی کامیاب ہونے والے نہیں ہیں۔ وہ جتنی بھی کوششیں کریں گے اس میں انہیں ناکامی کا ہی منہ دیکھنا پڑے گا۔ کمار سوامی نے دو قدم اور آگے بڑھتے ہوئے کہاکہ ریاست کی مخلوط حکومت کو کمزور کرنے کی کوششیں اگر جاری رہیں تو ریاستی عوام مشتعل ہوسکتے ہیں، اسی لئے بی جے پی راہ راست پر آجائے اور ایسی حرکتوں سے باز رہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے لئے ان پر ہمہ قسم کے دباؤ ڈالے گئے ، ان تمام کی پرواکئے بغیر انہوں نے قرضے معاف کئے۔ یہاں تک کہ بعض سرکاری افسروں نے بھی اس منصوبے کے نفاذ میں تعاون نہیں کررہے تھے اب جبکہ قرضے معاف کردئے گئے ہیں بی جے پی حکومت کے اس کارنامے کو ہضم نہیں کر پارہی ہے، انڈر ورلڈ اور مافیا کی مدد سے حکومت کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کمارسوامی نے کہاکہ حکومت کو گرانے کے لئے انڈر ورلڈ کے جو عناصر سرگرم تھے وہ بی جے پی کے مشن کی ناکامی کے سبب سری لنکا فرار ہوچکے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...