آج کمار سوامی کرناٹک کے 24ویں وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے مسلم لیڈر کو نائب وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ جے ڈی ایس پورا کرے گی؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 10:53 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،22؍مئی(ایس او نیوز) کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کی حلف برداری تقریب کے لئے تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ چہارشنبہ کی شام 4:30؍بجے ودھان سودھا کے روبرو ایچ ڈی کمار سوامی کرناٹک کے 24ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نائب وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل صرف یہ دو لیڈر ہی حلف اٹھائیں گے۔ اسمبلی میں کانگریس۔ جے ڈی ایس مخلوط حکومت اکثریت ثابت کرنے کے بعد ریاستی کابینہ کی تشکیل عمل میں آئے گی۔ کرناٹک میں کانگریس کے انچارج اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج کہاکہ نئی ریاستی کابینہ میں بشمول نائب وزیراعلیٰ کانگریس کو 22وزارتیں ملیں گی جبکہ جے ڈی ایس کے حصہ میں 12؍وزارتیں جائیں گی۔ وینوگوپال نے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ اسمبلی اسپیکر رمیش کمار ہوسکتے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ جے ڈی ایس کے لئے چھوڑدیا گیاہے۔ اس حلف برداری تقریب میں بشمول یوپی اے کی چیرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی اور کئی ایک ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے علاوہ 22؍ریاستوں سے اہم قائدین بھی شرکت کررہے ہیں۔ 

کیا ہوگاتیرا وعدہ: کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے نامزد وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بارہا اعلان کیاتھا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو مکمل اختیارات کے ساتھ ایک دلت اور ایک مسلم لیڈر کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔ اب کمار سوامی کی قیادت ہی میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت قائم ہورہی ہے۔ ڈاکٹر پرمیشور کی شکل میں ایک دلت نائب وزیراعلیٰ تو بن جائے گا۔ اس کے بعد کیا کمار سوامی ایک مسلم لیڈر کو نائب وزیراعلیٰ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کرکے ریاست کرناٹک میں مسلمانوں کا ایک دیرینہ خواب پورا کریں گے؟ ویسے تو کانگریس کی جانب سے نائب وزیراعلیٰ پرمیشور کو بنایا جارہاہے۔ اب جے ڈی ایس کی جانب سے مزید ایک نائب وزیراعلیٰ بنایا جاسکتاہے۔ کمارسوامی کو انتخابی تشہیر کے دوران ایک مسلم لیڈر کو نائب وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ یاد ہے یا ملک کے چوٹی کے لیڈروں سے ملاقاتوں اور ریاست کے وزیراعلیٰ بننے کے ساتھ ہی اپنا وعدہ بھول جائیں گے۔ یہ ابھی سے کہنا قبل از وقت ہوگا۔ کیوں کہ جے ڈی ایس نے ابھی اپنے وزراء کے ناموں کا اعلان نہیں کیاہے۔

ملک میں تبدیلی کا عمل شروع: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) اورہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے لیڈر بھی کرناٹک میں ایچ ڈی کمارسوامي کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے آج یہاں اپنی پارٹی کے پولٹ بیورو کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وہ بنگلور میں کل شام جنتا دل (ایس) اور کانگریس اتحاد کی حکومت کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے جائیں گے ۔ ان کے ساتھ کیرلا کے وزیر اعلیٰ اورپولٹ بیورو کے رکن پنارائی ویجن بھی ہوں گے ۔ اس دوران سی پی آئی نے بھی کہا ہے کہ اس کی پارٹی کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی اور قومی سکریٹری ڈی راجہ بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یچوری نے کہا کہ کرناٹک انتخابات اور وہاں مسٹر کمارسوامی کی حکومت بننے سے ملک میں تبدیلی کی سیاست کا عمل کو شروع ہو گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 2019ء کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سنگھ پریوار کو ہٹانے کا راستہ ہموار ہوا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ محاذ حکومت اور متحدہ اتحاد حکومت کی تشکیل سے پہلے کوئی مورچہ نہیں بنا تھا۔ لہٰذا 2019ء کے انتخابات سے پہلے بھی کوئی کل ہند مورچہ نہیں بنے گا بلکہ مودی حکومت کو ہٹانے کے لئے ترنمول کانگریس سمیت تمام غیر فرقہ وارانہ سیاسی پارٹی متحد ہوں گے اور سیکولر پارٹیز ساتھ ہوں گے لیکن مغربی بنگال میں ان کی پارٹی ممتا بنرجی کو ہٹانے کے لئے لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بنرجی نے تو پنچایت انتخابات میں جمہوریت کو تہس نہس کر دیا جس کا ثبوت پنچایت انتخابات میں دیکھنے کو ملا۔ کامیاب امیدواروں کوجیت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا لیکن یہ پتہ چلا کتنے ووٹ ملے ہیں۔

تیسرے محاذ کا پلیٹ فارم: کرناٹک میں چہارشنبہ کو جنتا دل (سیکولر)کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی حلف برداری تقریب اگلے سال عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے خلاف متحدہ جدوجہد کے خاطر تیسرے محاذ کے طور پر ایک پلیٹ فارم بن سکتی ہے ۔جنتا دل (ایس) رہنما باسوراج ہیراٹی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مسٹر کمار سوامی کے وزیر اعلیٰ کے طورپر حلف برداری تقریب کے دوران سیکولر جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم بی جے پی کے خلاف سیکولر جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرارہے ہیں۔ ان میں کانگریس بھی شامل ہے۔ جنتا دل ایس نے غیر این ڈی اے اتحآد کے اہم رہنماؤں کو حلف برداری تقریب میں مدعو کیا ہے ۔ ان میں یو پی اے کی چیرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی، بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی، مغربی بنگال کی گورنر ممتا بنرجی، کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین ، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ، اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو، راشٹریہ لوک دل کے بانی اجیت سنگھ، ڈی ایم کے کے کارگذار صدر ایم کے اسٹالن اور فلم اداکار سے سیاست میں داخل ہونے والے کمل ہاسن شامل ہیں۔اس موقع پر جنتا دل ایس کے ترجمان رمیش بابو نے کہاکہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی کی صورت حال ہے اور سیکولر جماعتوں کے لئے مستقبل کا پروگرام طے کرنے کا اب وقت آگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔