اتحاد کو لے کر کانگریس ۔جے ڈیا ایس میں کوئی اختلاف نہیں: کمار سوامی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2018, 12:07 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اتحاد کو لے کر کانگریس کے ساتھ وقوع پذیر ہونے والے اختلافات کی خبروں کوکمار سوامی نے فرضی اور غلط قرار دیا ہے۔ کمار سوامی نے نیوز ایجنسی کے صحافی سے پلٹ کر سوال کیاکہ آپ سے کس نے کہا؟ یہ غلط اور فرضی خبر ہیں ،یہ درست نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 19 مئی کو فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی کرناٹک کی بی ایس یدی یورپا سرکار گر گئی تھی، اور جے ڈی ایس۔ کانگریس اتحاد کو حکومت بنانے کی دعوت ملی اور اب کمار سوامی کی قیادت میں 23 مئی کو ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل ہونی ہے۔ اس سے پہلے ایک خبر یہ بھی آئی کہ کرناٹک میں شاید ایک نہیں، دو نائب وزیر اعلی بنائے جا سکتے ہیں۔ ریاستی کانگریس صدر کی طرف سے یہ بات کہی گئی تھی۔ اس کے بارے میں حتمی فیصلہ کانگریس کی مرکزی قیادت کرے گی۔ مخلوط حکومت کے وزیر اعلی کمار سوامی پیر کو کانگریس کے سرکردہ لیڈروں سے دہلی میں ملاقات کریں گے۔ اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم لوگ 100 فیصد خوش ہیں۔ یہاں لینے اور دینے کی پالیسی ہے۔ یہاں تک کہ بنگلور میونسپل کاپوریشن میں گزشتہ تین سال سے اتحاد ہی کام کر رہا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس لیڈر ڈی شیو کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اتحاد کی حکومت پورے پانچ سال چلے گی یا نہیں، اس کا جواب وقت دے گا۔ میں اب اس کا جواب نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں سیکولر حکومت بنے، اس کا فیصلہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیاہے ۔ اس دوران آل انڈیا ویرشیو مہاسبھا نے کمار سوامی کو خط لکھ کر کانگریس لیڈر شمنوروکو وزیر داخلہ بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی جنرل اسمبلی نے کمیونٹی کے پانچ دیگر رہنماؤں کو کابینہ میں وزیر بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ لنگایت طبقہ کی جانب سے بھی یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ریاست میں کسی لنگایت کو نائب وزیر اعلی کا عہدہ دیا جائے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...