ریاست میں قومی شاہراہوں کو ترقی دینے کے لئے کمار سوامی نتن گڈکری ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی(ایس او نیوز)ریاست میں قومی شاہراہوں کو ترقی دینے کے سلسلے میں آج وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج دہلی میں مرکزی وزیر برائے بری نقل وحمل نتن گڈکری سے بات چیت کی۔

اس موقع پر وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ رہے۔ ریاست میں مختلف شاہراہوں کی تکمیل میں رکاوٹوں کے سلسلے میں وزیر کومتوجہ کرایا گیا اور مرکزی وریاستی حکومتوں کے درمیان تال میل سے کاموں کو مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔ محکمۂ مالگزاری ، توانائی ، جنگلات اور دیگر محکموں کے اڈیشنل چیف سکریٹریوں اور چیف سکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے وزیر اعلیٰ نے قومی شاہراہوں کے کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق جنگلاتی علاقوں میں قومی شاہراہوں کی توسیع کے لئے درختوں کی کٹائی کو کم از کم کئے جانے اور ضوابط کے مطابق زمین فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا ۔  جہاں اسپیشل لینڈ ایکویزیشن افسروں کا تقرر نہیں ہوا ہے فوری طور پر ان کا تقرر کرنے پر زور دیا گیا۔ چن رائے پٹن ، ہولے نرسی پور، ارکل گوڈ ، کوڈلی پیٹ سے مرکیرہ تک قومی شاہراہ کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر نتن گڈکری نے اس منصوبے کے لئے جلد بلو پرنٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کرناٹک اور کیرلا کے درمیان قومی شاہراہ نمبر 212 پر مطلوبہ فلائی اوور کی تعمیر کے لئے مسٹر نتن گڈکری نے کہاکہ حکومت کیرلا کی منظوری کے فوری بعد ان فلائی اووروں کی تعمیر کا کام آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...