بی بی ایم پی میئر  گنگامبیکے ملیکارجن کے ہاتھوں پلس پولیو پروگرام کاآغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2019, 11:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍مارچ (ایس او  نیوز) قومی سطح پر آج پلس پولیو پروگرام کے تحت بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی) صدر دفتر میں میئر  گنگامبیکے ملیکارجن نے ایک بچی کو پولیوخوراک پلا کر پہلے مرحلے کے پلس پولیو پروگرام کاآغاز کیا ۔ اس موقع پراخباری نمائندوں کو بتایا کہ شہر میں پولیو کاایک بھی معاملہ پیش نہ آئے ،اس کے لئے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں بی بی ایم پی نے بھی پوری توجہ دے رکھی ہے اور بی بی ایم پی حدود میں پولیو سے متعلق عوام میں بیداری لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ریاستوں میں پولیو کے معاملات دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔ مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کو اس جانب توجہ دینی چاہئے ۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ شہر میں پہلے مرحلہ کا پلس پولیو پروگرام کامیابی کے ساتھ چلایا گیا ۔ پولیوخوراک دینے کے لئے شہر بھر میں 4250 بوتھس قائم کرنے کے علاوہ 8500سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم پی کی جانب سے پولیو بیداری مہم کانتیجہ ہے کہ والدین اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو مذکورہ بوتھس لے جاکر وہاں پولیوں خوراک ڈال رہے ہیں۔ جو نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے بی ایم ٹی سی ، کے ایس آر ٹی سی ، ریلوے اسٹینوں ، بس اسٹانڈوں ،میٹرو اسٹیشنوں پر محکمہ صحت کے کارکن خود پہنچ کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کوخوراک پلا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ 260موبائل وین کے ذریعہ بھی بچوں کو پولیو خوراک پلائی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ آج پولیو خوراک نہ لینے والے بچوں کو 11اور 12مارچ دو دن تک مذکورہ ٹیموں کے کارکن گھر گھر پہنچ کر پولیو خوراک پلائیں گے ۔ اس موقع پر بی بی ایم پی شعبہ صحت و خاندانی بہبود کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔