کمارسوامی نے افسروں کوغیرضروری اخراجات کم کرنے کی ہدایت دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2018, 10:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کے وزیراعلی کماراسوامی نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نظم ونسق میں غیرضروری اخراجات کم کردیں تاکہ ریاست کا مالی موقف مستحکم کیاجاسکے۔

وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں افسروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ نئی کاروں کی خریداری کے لئے مختلف سرکاری محکمہ جات،دفاتر اور ایجنسیوں کی جانب سے داخل کردہ تجاویزکاجائزہ لیں۔

دفتر وزیراعلی نے سرکاری دفاتراور سرکاری عمارتوں کی غیر ضروری طوپر تزئین نو کے کاموں کی حوصلہ شکنی کریں۔یکم جون کو کماراسوامی نے تمام سرکاری اسٹاف کو ہدایت دی تھی کہ وہ اجلاسوں کے دوران سل فون کا استعمال نہ کریں۔کماراسوامی نے کہا تھا کہ بعض افسر اجلاس کے دوران سل فون کا استعمال کررہے ہیں جس سے اہم امور پرتبادلہ خیال میں رکاوٹ پید ا ہورہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...