کمار سوامی حکومت پندرہ دنوں میں گر جائے گی: اننت کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2018, 11:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍اگست(ایس او نیوز) مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور اننت کمار نے ریاست میں نئی سیاسی صف بندیوں کی پیشین گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ فی الوقت کمار سوامی کی حکومت قائم ہے اس کی عمر ہفتہ دو ہفتے ہی باقی رہ گئی ہے۔اس حکومت کے خاتمے کے بعد ریاستی عوام کے مفاد میں ایک نئی سیاسی صف بندی وجود میں آئے گی اور نئے نظام کے تحت عوام کے فائدے کے لئے کام کرنے والی حکومت قائم ہوگی، آج شہر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صرف بی جے پی اقتدار سے دور رکھنے کے واحد مقصد سے اپنے اصولوں کو قربان کرتے ہوئے کانگریس اور جنتادل (ایس) ایک ہوئے ہیں، لیکن ان دونوں کے درمیان تلخی برقرار ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس اور جنتادل (ایس) کے درمیان ٹکراؤ کی وجہ سے ریاست کی ترقی مفلوج ہوچکی ہے۔ انتخابات سے قبل دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ، لیکن انتخابات کے بعد سیاسی فائدے کے لئے یہ پارٹیاں ایک ہوچکی ہیں ، اب صورتحال ایسی آگئی ہے کہ ان پارٹیوں کے لیڈر ایک دوسرے کی آنکھ سے آنکھ ملا نہیں پارہے ہیں ، ایسے میں اس حکومت سے اچھے انتظامیہ کی توقع کرنا خام خیالی ہوگی۔ اننت کمار نے کہاکہ کمار سوامی حکومت کے گرنے کے بعد ریاست میں ایک نئی سیاسی صف بندی وجود میں آئے گی اور اس نئے سیاسی نظام کے ساتھ جڑ کر بی جے پی کرناٹک کو ترقی کی جانب آگے لے جانے کے منصوبوں کو عملی شکل دینے کا آغاز کرے گی۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔