صرف ترقی پر توجہ دی جائے گی: کمار سوامی
بنگلورو،29؍اگست(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے آج دہرایا ہے کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر ریاست کی ہمہ جہت ترقی پر توجہ مبذول کریں گے۔ رام نگرم میں عوام سے ملاقات اور ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کے دوران انہوں نے بتایاکہ مخلوط حکومت کو قائم ہوئے کل سو دن مکمل ہورہے ہیں۔ اب نئے منصوبوں کو نفاذ کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے تیقن دیا کہ ستمبر سے ہی نئے منصوبوں کا نفاذ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بی جے پی کے ذریعے مخلوط حکومت کی چھوٹی عمر ہونے کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ بی جے پی کو ابھی بھی اقتدار کا لالچ ہے اسی لئے وہ اس طرح کے بیانات دے کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ کوآرڈینیٹنگ کمیٹی اجلاس سے متعلق کمار سوامی نے بتایاکہ وہ روزانہ کی سرگرمی کا ایک حصہ ہے۔ اجلاس طلب کرنے کے الگ معنے نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں۔