کمار وشواس لائیں گے عام آدمی پارٹی کا دوسرا ورژن، تمام تیاریاں مکمل
نئی دہلی4دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشوس نے کارکنوں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ وہ پارٹی کا ورژن 2لانے والے ہیں ۔ کمار کے مطابق وہ ’’اینٹی وائرس‘‘ کارکنوں کو منتخب کریں گے جو خامیوں ، بدعنوانیوں اور کمیوں کو اجاگر کر سکیں اور وقت رہتے ان پر قدغن لگایا جاسکے ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ پرشانت بھوشن اور یوگندر یادو جیسے رہنماؤں کو پارٹی میں لائے جانے کی بات بھی ہورہی ہے ۔ کمار وشوس نے اتوار کو کہا کہ پارٹی پرشانت بھوشن اور یوگندر یادو سمیت پارٹی کے بڑے لیڈران سے بات ہو رہی ہے ، جنہوں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ان سے بات چیت چل رہی تاکہ وہ پھر پارٹی میں واپس آ سکیں۔ تاہم کمار وشواس کے متنازعہ تبصرہ کی تردید کی گئی ہے اور دہلی کے وزیر اعلی او ر عام آدمی پارٹی کے بانی اروند کجریوال کے قریبی نے اس کی تردید کی ہے ۔ پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ بات کرنے کے بعد، کمار وشوس نے کہا کہ اگر وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہ ہو اور یہاں واپس آنے چاہیں اسی طرح گر کسی نے کوئی سیاسی جماعت بنالی ہے اور ہماری پارٹی میں انضمام چاہتے ہیں نیز اسی طرح اگر کوئی ہمارے ساتھ سماجی کام کرنے سے ناخوش ہو گیا جن کی لمبی فہرست ہے ان سے التماس ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے معافی کے طلبگار ہیں ۔کمار وشواس کے اس عمل سے یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ کمار وشواس عام آدمی پارٹی سے نالاں ہوچکے ہیں ، کچھ دنوں قبل ہی پارٹی اور کمار وشواس میں اندرون خانہ کھینچاتانی بھی چل رہی ہے اور کئی معاملات کو لے کر کمار پارٹی کے ہائی کمان سے خفا بھی چل رہے ہیں ۔ اسی طرح اوکھلا ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو لے کر بھی کمار وشواس شدید موقف اختیار کر چکے ہیں ۔