بھٹکل میں انجمن ڈگری کالج کے زیر اہتمام کرناٹکا یونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح؛ بھٹکل انجمن کی دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل میں داخل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th February 2017, 8:24 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل:15/فروری    (ایس او نیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل اور کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے اشترا ک سے انجمن کالج گراؤنڈ میں کرناٹکا یونیورسٹی کے سنگل زون بین کالج فٹ بال ٹورنامنٹ کا15فروری بروز جمعرات کی صبح  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ کے ہاتھوں شاندار افتتاح ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے اس موقع پر  کھلاڑی طلبا سے مخاطب ہوکر کہاکہ جیت اور ہار ہر میچ کا حصہ ہوتے ہیں، ہار سے کسی کوحوصلہ ہارنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی جیت سے کسی کو  اترانے کی ضرورت ہے ، بلکہ ہاراور جیت کو یکساں طور پرقبول کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کے جوہر دکھلانے کی ضرورت ہے۔ نہرو ڈگری کالج ہبلی کے فزیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر ارشاد احمد مکوبھائی نے انجمن ڈگری کالج کے زیر اہتمام دوسری مرتبہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا منظم انداز میں انعقاد کرتے ہوئے انتظامی امور میں کالج کے مکمل ہونے کا ثبوت دینے پر ستائش کی۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر انجمن ڈگری کالج کے سکریٹری جاوید حسین آرمار، پرنسپال پروفیسر مشتاق احمد شیخ، نائب پرنسپال سہیل احمد مجاور، انتظامی سکریٹری پروفیسر ایم ایم ملک وغیرہ موجود تھے۔

بی کام کے متعلم حسن  قاضیا کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ پروفیسر غانم محتشم نے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا تعارف پیش کیا۔بی ایس سی کے متعلم  ایم ایچ مازین نے استقبال کیا۔ بی کام کے متعلم لئیق احمد اور محمد تمجید نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ بی کام کے فارس نیلاور نے شکریہ اداکیا۔ بی کام کے عبدالمہیمن سعدا اور محمد شاہ بندری نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ٹورنامنٹ میں کرناٹکا یونیورسٹی سے ملحق کل 14فٹ بال کی ٹیمیں شریک ہوئی ہیں۔

آج پورے دن جملہ سات میچس کھیلے گئے جس کی تفصیلات اس طرح ہیں:

گلوبل کالج ہبلی ۔۔۔ بمقابلہ۔۔ کرناٹکا سائنس کالج دھارواڑ۔۔۔۔ گلوبل کالج نے میچ   4   -   0  سے جیت لیا

IBMR کالج ہبلی ۔۔۔ بمقابلہ ۔۔۔ جین کالج ہبلی۔۔۔۔ IBMR نے یہ میچ  3 - 0  سے جیت لیا

نہرو کالج ہبلی ۔۔۔ بمقابلہ ۔۔۔۔۔کرناٹکا آرٹس کالج ۔۔۔ نہر و کالج نے میچ  2 - 0 سے جیت لیا

پریورتن کالج ہبلی ۔۔بمقابلہ ۔۔۔ DSS-SMI  یو جی۔ پی جی دھارواڑ۔۔۔۔ پریورتن کالج نے میچ  1 - 0  سے جیت لیا

انجمن آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج اینڈ پی جی سینٹر بھٹکل ۔۔۔ بمقابلہ ۔۔۔KSS بناشنکری کالج دھارواڑ۔۔ بھٹکل کالج نے 2 - 1  سے جیت لیا

انجمن انسٹی ٹیوٹ بی بی اے بھٹکل ۔۔۔ بمقابلہ۔۔۔۔ پی سی جبین کالج ہبلی ۔۔۔۔ انجمن بھٹکل نے 2 - 0  سے جیت لیا

گلوبل کالج ہبلی ۔۔۔ بمقابلہ۔۔۔۔ شیواجی کالج باڈ، کاروار۔۔۔ ٹائی بریک میں گلوبل کالج ہبلی نے 4 - 2  سے جیت لیا

کل ٹورنامنٹ کے دوسرے اور آخری دن تین کوارٹرفائنلس، دو سیمی فائنلس، تیسرے مقام کے لئے ایک میچ اور فائنل میچ اس طرح جملہ سات میچس کھیلے جائیں گے۔ 

بتایا گیا ہے کہ صبح 6:55 ٹیموں کی رپورٹنگ ٹائمنگ ہے، 7 بجے سے میچس شروع ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...