اراکین اسمبلی کو ممبئی منتقل کئے جانے کی خبریں مسترد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st December 2018, 12:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر بلدی انتظامیہ رمیش جارکی ہولی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ کانگریس کے کچھ برگشتہ اراکین اسمبلی ممبئی منتقل ہوچکے ہیں۔ تاکہ 10دسمبر کے اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت اور کانگریس قیادت پر دباؤ ڈالا جاسکے۔ رمیش جارکی ہولی نے کہاکہ پارٹی کے کچھ خود ساختہ بارسوخ قائدین انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جارکی ہولی نے کہاکہ پچھلے دو دنوں سے وہ اپنے گھر پر ہی ہیں جبکہ میڈیا پر یہ خبریں دکھائی جارہی ہیں کہ وہ ممبئی میں ہیں۔ رمیش جارکی ہولی نے کہاکہ کانگریس کے بعض قائدین ان کانام بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہوں ایسا انہیں محسوس ہوتا ہے۔ یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ پارٹی سے ان کے کچھ اختلافات ضرورتھے، لیکن سابق وزیراعلیٰ سدرامیا اور سینئر کانگریس رہنما ملیکارجن کھرگے کی مداخلت کے بعد وہ ختم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کی طرف سے بارہا کانگریس کے اختلافات سے جوڑ کر ان کا نام اچھالے جانے پر سخت اعتراض کیا۔ اراکین اسمبلی کو ممبئی منتقل کئے جانے کی خبروں پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بارسوخ لیڈر کی طرف سے اس طرح کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ، حالانکہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن واضح طور پر سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ اشارہ وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کی طرف ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے جارکی ہولی کو بدنام کرنے کی کوئی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ دراصل میڈیا جارکی ہولی کا نام غیر ضروری طور پر اچھال رہا ہے، جارکی ہولی ایک وفادار کانگریسی رہے ہیں۔ یوتھ کانگریس کے دور سے انہوں نے پارٹی کی خدمات کی ہیں۔ غیر ضروری طور پر میڈیا ان کا نام لے کر یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش نہ کرے کہ پارٹی میں اختلافات کو وہ ہوا دے رہے ہیں۔ شیوکمار نے ان خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ بعض بی جے پی اراکین اسمبلی نے جارکی ہولی سے ملاقات کرکے انہیں بی جے پی میں آنے کی دعوت دی، اور کہاکہ اراکین اسمبلی کا ایک دوسرے سے ملنا عام بات ہے۔اس ملاقات کو میڈیا سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے باز رہے تو یہ حکومت پارٹی اور میڈیا سب کے مفاد میں بہتر ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...