یکم اپریل سے کے یس آرٹی سی کی خصوصی بس سرویس پیشگی سیٹ ریزروکرنے کی سہولیات دستیاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2017, 10:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور و،19/مارچ (ایس او نیوز) گرمی کی چھٹیوں کے دنوں میں عام طورپرلوگ بہت زیادہ سفرکرتے ہیں۔ اس لئے بسوں اورریل گاڑیوں میں بہت زیادہ بھیڑ ہوجاتی ہے۔ اسی کے پیش نظر کرناٹکا اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن ( کے یس آرٹی سی ) نے فیصلہ کیاہے کہ گرمی کی چھٹیوں کے دوران مختلف علاقوں کے لئے افزود بسیں دوڑائی جائے ۔ کے یس آرٹی سی سے موصولہ اطلاع کے مطابق یکم اپریل 2017، سے مختلف شہروں کیلئے کے یس آرٹی سی بسیں دوڑائی جائیں گی۔ جس میں راج ہمسا، کورونا ایکسپریس ،ملٹی ایکسل اور سلیپربسیں شامل ہیں۔بنگلور سے وداکر اکیرلا کیلئے یم اپریل 2017سے 7-30بجے راج ہمسا کی خصوصی بس روانہ ہوگی اور 8بجے وداکراپہنچے گی۔بنگلور سے سیلم کیلئے کورونا بس سرویس 4بجے شام کو روانہ ہوگی جو11-30بجے رات واپس بنگلور کیلئے روانہ ہوگی۔ بنگلور سے کڈپہ کیلئے والووبس 7-30بجے رات روانہ ہوگی اسی طرح اوٹی کیلئے ملٹی ایکسل بس 11-30بجے رات روانہ ہوگی جبکہ اوٹی سے دوپہر ایک بجے بنگلور کیلئے واپس آئے گی ۔ صبح 6-30بجے اور شام 8-30بجے بنگلور سے تروپتی کیلئے دوخصوصی بسیں دوڑائی جائیں گی ۔ اسی طرح بنگلور سے تروکوئیلور کے لئے صبح 4-15بجے اور 3بجے دوپہر بسوں کی سہولت ہوگی۔ 2بجے دوپہر کانچی پورم کیلئے بسیں روانہ ہوں گی۔ اس کی شروعات 15،اپریل سے ہوگی۔ بنگلور سے پاناجی کیلئے سلیپر کلاس بس کا انتظام کیاگیاہے جوشام 5-30بجے پاناجی کیلئے روانہ ہوگی اور 7-45بجے صبح ہوبلی ہوتے ہوئے واپس بنگلور پہنچے گی۔ ان تمام بسوں میں ریزرویشن کی سہولت ہوگی۔ پیشگی سیٹ بکنگ کی جاسکتی ہے۔ اس کیلئے کے یس آرٹی سی بس اسٹانڈ میں بنے کاؤنٹر سے ٹکٹ بکنگ کی جاسکتی ہے یا پھرپرائیویٹ ایجنسیوں سے بھی سیٹ ریزروکرواسکتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔