کے آئی اے کیلئے براہ راست بس سرویس سیلم اور مدیکیری فلائی بس خدمات کا ایم ریونا کے ہاتھوں کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2018, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جنوری(ایس او نیوز) کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے پہلی بار ایک شہر سے دوسرے شہروں کے لئے براہ راست بس خدمات کی سہولت متعارف کرایا ہے۔ان خدمات کو ’’فلائی بس‘‘کا نام دیا گیاہے۔ ان بسوں کے ذریعہ کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ (کے آئی اے) تک آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ یہ ایک منافع بخش شروعات ہے۔ کے ایس آر ٹی سی نے پہلی مرتبہ بین ریاستی بس خدمات سیلم تملناڈو سے انٹرنیشنل ایر پورٹ تک آمدورفت کے لئے متعارف کرایا ہے۔ یہ فلائی بس سیلم سے ایر پورٹ کے لئے ہر دن 10؍بجے اور 10:30؍بجے روانہ ہوگی اور پھر ایر پورٹ سے سیلم کے لئے 4بجے اور 4:30؍بجے روانہ ہوگی۔ ان بسوں میں کرایہ کی شرح 800؍روپئے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کے ایس آر ٹی سی نے بین ریاستی بس خدمات کو وسیع کرتے ہوئے فلائی بس سرویس کو مدیکیری کے لئے بھی شروع کیاہے تاکہ سیاحوں کو اس میدان میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ہوسکے۔ مدیکیری کے لئے کے آئی اے سے یہ بس 12:30؍بجے روانہ ہوگی اور جبکہ مدیکیری سے کے آئی اے کیلئے 11:30؍بجے نکلے گی۔ متعارف کرائی گئی بس سرویس میں کچھ جدید سہولیات کو بھی متعارف کرایا گیاہے۔ یہ بس 2+1 نشستوں والی ہوگی، اس میں خود کار بیت الخلاء، مسافروں کو فلائٹ (ہوائی جہاز کی آمدورفت) کے تعلق سے اطلاعات بہم پہنچانے کا نظام اور دیگر دوسری سہولیات ہوں گی۔ کے ایس آر ٹی سی کا منصوبہ ہے کہ آئندہ دنوں میں ان خدمات کو مزید وسیع کرکے تروپتی (آندھراپردیش) اور کوزی کوڈ (کیرلا ) کے لئے بھی فراہم کی جائیں گی۔ یادرہے کہ 2014ء میں کارپوریشن نے فلائی بس سرویس کا بنگلور۔میسور کے لئے آغاز کیا تھا جس پر مسافروں کی جانب سے بہترین ردعمل کا مظاہرہ کیا گیاہے۔شہر میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈہ شہر اوربیرون شہر پڑوسی ریاستوں سے مسافروں کو ایر پورٹ تک آنے جانے کے لئے ان بسوں کا استعمال کرنا چاہتا ہے اور مسافر ہوائی اڈہ تک پہنچنے کے لئے سٹی ٹیکسی کا استعمال کرتے ہیں جن پر انہیں ہزاروں روپئے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ جبکہ فلائی بس سرویس مسافروں کو انتہائی مناسب اور کم ترین اخراجات پر انتہائی آرام دہ سفر کی پیش کش کرتی ہے۔ ریاستی وزیر ایچ ایم ریونا نے بین ریاستی بس سرویس ’’فلائی بس‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے بتایاکہ ہم پڑوسی ریاستوں تلنگانہ، آندھراپردیش، کیرلا اور تملناڈو کی حکومتوں سے اس سلسلہ میں مسلسل ربط میں ہیں تاکہ ان خدمات کا تعارف کرایا جاسکے۔ کے ایس آر ٹی سی کے ذریعہ چلائی جارہی پہلی فلائی بس سرویس بنگلور۔میسور کو مسافروں کی جانب سے شاندار استقبال کیا ہے جس کی وجہ سے کے ایس آرٹی سی نے اس راستہ پر اپنی بسوں کی تعداد میں اضافہ کردیاہے۔ فی الوقت اس راستہ پر 6فلائی بسیں دوڑ رہی ہیں۔ جبکہ دوبسوں کا کے آئی اے سے کونڈاپورہ وایہ منی پال تعارف کرایا گیاہے۔ کارپوریشن نے بتایاکہ اس وقت 4.40؍لاکھ افراد ان خدمات سے مستفید ہورہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...