کے ایس آرٹی سی بسوں میں اسمارٹ کارڈ کی فراہمی 5لاکھ سے زائد بس پاس تبدیل کرنے پر غور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2017, 10:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16اپریل (ایس او نیوز) ریاست میں بہت سارے مسافر جو روزانہ کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن( کے ایس آرٹی سی ) بسوں میں سفر کرتے ہیں ، انہیں رعایت دی گئی ہے ۔بعض لوگ حکومت کی جانب سے مفت سفر کرتے ہیں جبکہ بعض مسافروں کو رعایت دی گئی ہے۔ اس کیلئے کے ایس آر ٹی سی کی جانب سے بس پاس جاری کی گئی ہیں۔ چونکہ معاملہ اب ڈیجیٹل نظام کا چل رہا ہے ۔ اس لئے کے ایس آر ٹی سی بس انتظامیہ بھی اس سلسلہ میں غور وفکر کررہے ہیں کہ بس پاس کیلئے اب اسمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں ۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ جن مسافروں کو پہلے سے ہی بس پاس جاری کئے گئے ہیں ان سے واپس لئے جائیں تاکہ انہیں اسمارٹ کارڈ فراہم کرنے میں آسانی ہو ۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے تقریباً 5.6لاکھ طلباء وطالبات کو بس پاس جاری کئے گئے ہیں ۔ جبکہ 10ہزار بس پاس ان لوگوں کو جاری کئے گئے ہیں جو جسمانی طور پر معذور ہیں ۔ گزشتہ بجٹ میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان تمام بس پاس ہولڈرس کو اسمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔کے ایس آر ٹی سی بس انتظامہ نے اس کیلئے متعدد کمپنیوں کو مدعو کیا ہے تاکہ نئی ٹکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ کارڈ کو بہتر طور پر پیش کئے جاسکیں۔ چونکہ محکمہ کو اس بات کا خدشہ تھا کہ اسمارٹ کارڈ کی نقل کی جاسکتی ہے اس لئے اس کیلئے بہت محنت کی گئی ہے اور بڑی بڑی کمپنیوں نے اس سلسلہ میں ڈیمو بھی پیش کیا ہے جسے دیکھنے کے بعداس پر غور وخوض کیا جارہا ہے ۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ نئی ٹکنالوجی کی مدد سے اس طرح کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں کہ اسمارکاڈ کی نقل ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کوششیں کی جارہی ہیں کہ بس میں سفرکرنے والے بس پاس ہولڈرس کو سہولیات فراہم کئے جائیں تاکہ نہ صرف محکمہ کوفائدہ ہوبلکہ ملازمین اورمسافرین کو بھی آسانی ہو ۔اس کیلئے 12ہزار الیکٹرانک ٹکٹنگ مشین (ای ٹی ایم ) کو بھی تیار کرنے کی ضرورت ہے ، چونکہ ماہانہ بس پاس کی جانچ کیلئے بھی اس سے متعلق سافٹ ویر چاہئے اس لئے بس میں موجود ہر کنڈکٹر کوای ٹی ایم فراہم کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔