بھٹکل کے بیلور کراس پر بس نے پیچھے سے دی کار کو ٹکر؛ ایک ہلاک؛ تین زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2018, 11:00 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 14/جون (ایس او نیوز)  بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور کے قریب بیلور کراس نیشنل ہائی وے پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی،جبکہ کار پر سوار دیگر تین لوگ زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطا بق   کار بھٹکل سے کمٹہ جارہی تھی، جب بیلور کراس پر پیچھے سے ایک تیز رفتار KSRTC بس سے ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی کار  سڑک کنارے نالے میں گر کر پہاڑی چٹان سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیونگ کرنے والے  شیکھر کملیشور نائک (49) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ کار پر سوار ان کی اہلیہ اندرا شیکھر نائک،  اہلیہ کے بھائی  شریدھر ایشور نائک اور گوپال کرشنا نائک  زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے، جبکہ لاش کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا ہے۔ 

کار پر سوار سبھی لوگوں کا تعلق کمٹہ تعلقہ کے اگناشنی سے ہے، یہ لوگ بدھ کی  رات کو  بھٹکل سے کمٹہ جانے کے لئے نکلے تھے، جب  مینگلور سے گجیندرا گڑھ جانے والی سرکاری بس ان کی کار سے ٹکراگئی۔ حادثے میں کار کے پچھلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے، البتہ کار پر سوار دیگر لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مرڈیشور پولس جائے وقوع پر پہنچی اور جائزہ لیا۔پولس نے بس ڈرائیور سوریا کانت کو گرفتار کرلیا ہے اور جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...