اردو معلمات کے حادثہ میں انتقال پر پسماندگان کو مناسب معاوضہ ادا کرنے کی اپیل 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 12:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو5جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جیورگی ٹاؤن تعلقہ گلبرگہ میں2 جون بروز ہفتہ کودواین ای کے ایس آر ٹی سی بسوں کے تصادم کے سبب اس حادثہ میں تین اردو میڈئیم پرائیمری اسکول کی معلمات فرحین بیگم ، عائشہ صدیقہ ،ساراہ خاتون کے علاووہ بس ڈرائیور رکپا ہلاک ہوگئے تھے۔ انجمن ترقی اردوہندکے عہدہ داران صدر انجمن امجد جاوید، نائب صدور ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی ، میر شاہ نواز خان شاہین،معتمد عمومی ڈاکٹر ماجد داغی ، شریک معتمد ڈاکٹر افتخار الدین اختر، معتمد تنظیمی جناب خواجہ پاشاہ انعام دار، خازن أناب ولی احمد اور جمیع ارکان عاملہ نے نہایت رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعاکی ہے۔ وعہدہ داران انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے ذمہ داران این ای کے ایس آر ٹی سیاور چیف منسٹر کمار سوامی سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحومین کو کم ازکم فی کس 10لاکھ روپیوں کا معاوضہ ادا کریں اور مرحومین کے رشتہ داران کو سرکاری ملازمت یا این ای کے ایس آر ٹی سی کی ملازمت دی جائے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔